رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
پشاور: پاکستان میں ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں شروع ہوگیا، اسپارکو کے مطابق پاکستان میں آج چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں جبکہ سعودیہ میں پہلا روزہ یکم مارچ کو ہونے کا امکان ہے، سعودی سپریم کورٹ نے آج شام کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی امید ظاہر کردی۔
رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں شروع ہوگیا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
چاند نظر آنے کی صورت میں زکوۃ کا نصاب کے مطابق سیونگ اکاؤنٹس میں سے ایک لاکھ 79 ہزار679 روپے پر زکوۃ منہا کی جائے گی، کرنٹ اکاؤنٹس کٹوتی سے مستثنیٰ ہوگی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چاند
پڑھیں:
14 اگست اور مارکۂ حق کی تقریبات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم
سٹی 42: وزیراعظم نے چودہ اگست اور مارکۂ حق کی تقریبات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی، 13 اور 14 اگست کو ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی
تقریبات کی نگرانی کیلئے وزراء، سیکریٹریز اور چاروں صوبوں کے نمائندے شامل ہیں ، وزیر ثقافت حذیفہ رحمان کمیٹی میں اہم کردار ادا کریں گے، حذیفہ رحمان قومی تقریبات کیلئے فکری و ثقافتی حکمتِ عملی مرتب کریں گے، وزارت ثقافت کی زیرنگرانی یومِ آزادی کی تقریبات کو نیا رنگ دیا جائے گا
13 اور 14 اگست کو ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی، مارکۂ حق اور یومِ آزادی ایک ساتھ، قومی اتحاد کا مظاہرہ ہو گا،حذیفہ رحمان نے کہا تقریبات قومی وقار اور تہذیبی تشخص کی عکاس ہوں گی وزیراعظم کی ہدایت پر اعلیٰ سطحی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ، کمیٹی میں وفاقی وزراء احسن اقبال، محسن نقوی، عطا تارڑ،رانا ثناءاللہ شامل ہیں
شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
احسن اقبال کمیٹی کے کونیئر جبکہ محسن نقوی کو کونیئر مقرر کیے گئے