کراچی: حب ریور روڈ پر ڈمپر اور رکشہ میں تصادم، ایک جاں بحق، چار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
کراچی:
بلدیہ حب ریور روڈ پر کوئٹہ مولانا ہوٹل کے قریب ڈمپر اور چھ سیٹر رکشہ میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔
ایدھی حکام کے مطابق حادثے کا شکار رکشہ حب چوکی سے مشرف کالونی جا رہا تھا جس میں سات مسافر سوار تھے۔ حادثے میں 45 سالہ شاہ محمد ولد بھور محمد جاں بحق ہوگئے جو اپنے بیٹے کے ہمراہ کوئٹہ پشین سے کراچی آئے تھے۔ ان کا کراچی آنے کا مقصد بیٹے کی شادی کی تیاری کے لیے خریداری کرنا تھا۔
ایدھی حکام نے مزید بتایا کہ زخمیوں میں دو افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ایک شخص کو معمولی زخم آئے ہیں۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو کو اطلاع دی گئی، تاہم ڈمپر ڈرائیور ڈمپر سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈمپر نے رکشہ کو ٹکر ماری۔ پولیس اور متعلقہ ادارے حادثے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں جبکہ مفرور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا: 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق، 3 زخمی
---فائل فوٹو
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کے پی میں گزشتہ دو روز میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارش اور سیلاب سے 19 گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ 17 گھر جزوی اور 2 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 25 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔