لاہور‘ اسلام آباد‘ ریاض (خصوصی نامہ نگار+ خبر نگار) سعودی عرب میں رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا۔ پہلا روزہ آج ہوگا۔ ادھر پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ ملک میں پہلا روزہ کل 2 مارچ اتوار کو ہوگا۔ اس بات کا اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس میں کیا۔ سنگاپور، ملائیشیا، برونائی دارالسلام، بنگلہ دیش، جاپان‘ فلپائن‘ بھارت میں بھی اتوار اور انڈونیشیا‘ افغانستان نے پہلا روزہ آج رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ امارات میں پہلی بار رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے ڈرونز اور مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا گیا۔ آسٹریلیا کے مفتی اعظم ڈاکٹر ابراہیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آسٹریلیا میں آج ہفتہ کے روز پہلا روزہ ہوگا۔ انڈونیشیا‘ قطر‘ سلطنت عمان نے ہفتہ یکم مارچ کو پہلا روزہ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ماہ رمضا ن المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس دفتر ایڈمنسٹریٹر اوقاف عیدگاہ چارسدہ روڈ پشاور میں ہوا۔ اجلاس میں رابطہ کے فرائض وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان سے حافظ عبدالقدوس نے جبکہ فنی معاونت کے لیے محکمہ موسمیات سے چیف میٹ سردار سرفراز، محکمہ سپارکو سے غلام مرتضیٰ اور شوکت اللہ خان اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پاکستان سے جوائنٹ سیکرٹری زین العابدین نے اپنی خدمات سر انجام دیں۔ اجلاس میں مرکزی رؤیت کمیٹی پاکستان کے جو ارکان شریک ہوئے جن میں مولانا حافظ عبدالغفور، مولانا یٰسین ظفر، مفتی فیصل احمد، قاری عبدالرؤف مدنی، مفتی علی اصغر عطاری، مفتی محمد یوسف کشمیری، حافظ عبدالمالک بروہی، مولانا اشرف علی، مفتی قاری مہراللہ، مولانا سردار محمد خان لغاری، صاحبزادہ سید حبیب اللہ چشتی، مولانا اسد زکریا قاسمی اور زونل رؤیت ہلال کمیٹی پشاور کے ممبران مولانا احسان الحق، مولانا مفتی فضل اللہ جنیدی، مولانا محمد علی شاہ، مولانا سید عبد البصیر رستمی، علامہ عابد حسین شاکری، مفتی عتیق اللہ قادری، اعجاز احمد اور دیگر علماء کرام میں مفتی حافظ آصف علی گل اعوان، مولانا عمر فاروق شاہ، مولانا عابد اسرار، مولانا بلال احمد گولڑوی، سید محمد عبدالبصیر آزاد، پروفیسر ظفراللہ جان، حاجی غلام حسین قریشی و دیگر حضرات شامل تھے۔ اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل رؤیت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز لاہور، کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ میں منعقد ہوئے۔ مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود رہا اور کچھ مقامات پر مطلع صاف بھی رہا۔ پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ رمضان المبارک کے چاند کے نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اور عدم رویت رہی۔ لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم رمضان المبارک 1446ھ 2 مارچ 2025ء  بروز اتوار کو ہوگی۔ مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہاکہ اللہ تعالیٰ وطن عزیز پاکستان کو اتحاد و وحدت عطاء فرمائے، ملک کو ہر اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ فرمائے۔ آمین۔ اجلاس کے آخر میں عالم اسلام کے اتحاد، حرمین شریفین کے تحفظ، پاکستان کی سلامتی و استحکام‘ ترقی وخوشحالی، اتحاد و وحدت، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی چاند نظر نہ آنے اور پہلا روزہ اتوار کو رکھے جانے کا اعلان کر دیا۔ اجلاس کے دوران شرکاء کو کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کمیٹی پاکستان رمضان المبارک مرکزی رو یت پہلا روزہ کا اعلان چاند نظر کا چاند

پڑھیں:

خلائی تاریخ میں نیا باب: پاکستانی خلاباز چین کے مشن میں شامل

دنیا بھر میں خلائی تحقیق کے میدان میں تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے، اور اب پاکستان بھی اس دوڑ میں ایک نیا قدم اٹھانے جا رہا ہے۔ چین کے تعاون سے پاکستان کا پہلا خلا باز جلد ہی خلا کی وسعتوں کا رخ کرے گا۔چین نے اعلان کیا ہے کہ ایک پاکستانی خلا باز جلد ہی مختصر دورانیے کے خلائی مشن میں حصہ لے گا۔ خلائی مشن کے ترجمان، ژانگ جِنگبو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دو پاکستانی خلا باز کو چینی خلا باز وں کے ساتھ تربیت دی جائے گی. جن میں سے ایک کو مختصر مدت کے خلائی سفر کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق پاکستانی خلا باز کے انتخاب کا ابتدائی مرحلہ پاکستان میں مکمل کیا جا رہا ہے، جبکہ دوسرا اور حتمی مرحلہ چین میں ہوگا۔ اس مشن کے دوران پاکستانی خلا باز معمول کے خلائی کاموں کے ساتھ ساتھ پاکستان کی جانب سے سائنسی تجربات بھی انجام دے گا۔چین اور پاکستان نے رواں سال فروری میں خلا کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے بعد پاکستان کے پہلے خلا باز کے چینی خلائی اسٹیشن پر مشن میں شامل ہونے کی راہ ہموار ہوئی۔دونوں ممالک نے حالیہ برسوں میں خلائی تعاون کو مزید مضبوط کیا ہے۔ جنوری میں پاکستان اور چین نے ایک میمورنڈم آف اَنڈر اسٹینڈنگ یا مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے.جس کے تحت پاکستان کا لُونر رُو وَر چین کے چانگ ای 8 مشن کے ساتھ 2028 میں چاند کے جنوبی قطب پر بھیجا جائے گا۔ یہ گاڑی سپارکو نے تیار کی ہے. جس میں پاکستانی، چینی اور یورپی سائنس دانوں کے تیار کردہ آلات نصب ہوں گے۔پاکستانی سائنس دان زمین سے اس لُونر رُو وَر یا چاند گاڑی کو کنٹرول کریں گے اور چاند کی سطح کا نقشہ تیار کرنے، مٹی کا تجزیہ کرنے اور تابکاری کے مطالعے جیسے تجربات کریں گے۔

اس سے قبل 2024 میں پاکستان نے اپنے پہلے قمری سیٹلائٹ آئی کیوب کیو کے ذریعے چاند کی کھوج میں حصہ لیا تھا، جو انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے طلبا نے چین کی شانگھائی جیاو تونگ یونیورسٹی کے اشتراک سے تیار کیا تھا۔ یہ سیٹلائٹ چین کے چانگ ای 6 مشن کے ذریعے چاند کے مدار میں بھیجا گیا تھا، جس نے چاند کی تصاویر لینے اور مقناطیسی میدان کے مطالعے میں اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • جمیعت علما پاکستان ضلع جیکب آباد کے انتخابی اجلاس کا انعقاد
  • بیرون ممالک کا ایجنڈا ہمارے خلاف کام کررہا ہے، مولانا فضل الرحمان
  • پاکستان۔ بنگلا دیش تعلقات میں نئی روح
  • بیرون ممالک کا ایجنڈا ہمارے خلاف کام کررہا ہے: مولانا فضل الرحمان
  • ایران کا پاکستان کیساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا ارادہ خطے میں بڑی تبدیلی ہے، محمد مہدی
  • بھارت خفیہ پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں مداخلت کر رہا ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی
  • پاکستان میں پہلا بین الاقومی قرات مقابلہ 24 سے 29 نومبر تک ہو گا، سردار یوسف
  • خلائی تاریخ میں نیا باب: پاکستانی خلاباز چین کے مشن میں شامل
  • سعودی عرب اور یو ای اے کا پیسہ کیسے بحران پیدا کر رہا ہے؟!
  • پاکستانی قوم نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے شانہ بشانہ ہے، غلام محمد صفی