مشہور بھارتی فلم ساز پر ’’قریبی‘‘ دوست نے تشدد اور ’’ہراسانی‘‘ کا الزام لگادیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
بھارت کے مشہور فلم ساز ایس ایس راجامولی پر ان کے قریبی دوست نے تشدد اور ہراساں کرنے کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے پولیس سے مدد کی اپیل کی ہے۔
ایس ایس راجامولی کے قریبی دوست سری نواز راؤ نے ’’ہراسانی‘‘ کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجامولی نے میری زندگی برباد کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور فلم ساز ایس ایس راجامولی اس وقت تنازعے میں گھر گئے ہیں جب ان کے ایک قریبی دوست سری نواس راؤ نے ان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے پولیس سے مدد کی اپیل کی ہے۔
سری نواس راؤ نے دعویٰ کیا کہ راجامولی کے رویے نے انہیں خودکشی تک کے خیالات پر مجبور کردیا ہے۔ سری نواس راؤ نے ایک ویڈیو اور خط کے ذریعے اپنی کہانی شیئر کی ہے۔
سری نواس کا کہنا تھا کہ وہ راجامولی کے 34 سال پرانے دوست ہیں، لیکن جب دونوں نے ایک ہی شخص کےلیے جذبات محسوس کیے، تو ان کی دوستی خطرے میں پڑگئی۔
سری نواس راؤ نے کہا، ’’مجھے خودکشی کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا۔ راجامولی ہی کی وجہ سے میں 55 سال کی عمر میں بھی کنوارا ہوں۔‘‘
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے دوستی کی خاطر اس رشتے کو آگے بڑھانے سے انکار کردیا، لیکن بعد میں راجامولی نے ان کے خلاف ہوکر ان کی زندگی اجیرن کردی۔ سری نواس راؤ نے کہا، ’’ہم نے یامادونگا فلم تک ساتھ کام کیا، لیکن ایک عورت کی وجہ سے انہوں نے میرا کیریئر تباہ کردیا۔‘‘
سری نواس راؤ کا کہنا تھا کہ جب راجامولی سپر اسٹارڈم کے عروج پر پہنچے، تو انہوں نے ان کی وفاداری پر سوال اٹھانا شروع کردیا اور انہیں مسلسل ہراساں کرنے لگے۔ انہوں نے کہا، ’’میں اب 55 سال کا ہوں اور اس ہراسانی کو مزید برداشت نہیں کر سکتا۔‘‘
انہوں نے یہاں تک کہا کہ راجامولی نے انڈسٹری میں اپنے حریفوں کو ختم کرنے کےلیے ’’کالے جادو‘‘ تک کا سہارا لیا ہے۔ سری نواس راؤ نے کہا کہ ’’میں پولیس اہلکاروں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کریں اور مجھے انصاف دلائیں۔‘‘
ایس ایس راجامولی اور ان کی ٹیم نے اب تک ان الزامات پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ راجامولی، جو بڑے بجٹ کی فلمیں بنانے اور فکشن و فینٹسی کو یکجا کرنے کےلیے مشہور ہیں، اس وقت مہیش بابو کے ساتھ فلم ایس ایس ایم بی 29 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ افواہوں کے مطابق، پریانکا چوپڑا بھی اس فلم کا حصہ ہوں گی، لیکن ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ایس ایس راجامولی سری نواس راؤ نے انہوں نے نے کہا
پڑھیں:
خواتین نے ہنی ٹریپ اور جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا، کمرے میں خفیہ کیمرے لگائے گئے، شیر افضل مروت کا انکشاف
رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں متعدد مواقع پر خواتین کی جانب سے جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ایک بیان میں شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ انہیں بارہا پھول بھیجے گئے، ویڈیو کالز کی گئیں اور اکیلے ملاقات کی دعوت دی گئی۔ ان کے مطابق، ایک خاتون لندن سے اسلام آباد آئیں جو شادی شدہ اور 3 بچوں کی والدہ ہیں۔ وہ ان کے دفتر پہنچیں اور اکیلے میں ملاقات پر اصرار کیا۔
شیر افضل مروت کے سنگین الزامات
کہا ’’انہیں متعدد بار خواتین کی جانب سے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا۔ ایک واقعہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون جو دو بچوں کی ماں تھی وہ وہ شراب لیکر میرے پاس آئی، کمرے میں کیمرا فٹ کیا اور ہراسمنٹ کی !!! pic.twitter.com/NSYmCWWMRW
— Nadir Baloch (@BalochNadir5) November 2, 2025
شیر افضل مروت نے بتایا کہ مذکورہ خاتون پہلے سے کیمرہ نصب کر کے آئیں اور ان کے پاس شراب بھی موجود تھی۔ مجھے صورتِ حال سنگین محسوس ہوئی تو سیکیورٹی کو بلانا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران ریاض کو نہ اٹھایا گیا، نہ ان کی زبان کٹی، شیر افضل مروت کا دعویٰ
میزبان نے جب شیر افضل مروت سے سوال کیا کہ آپ کو ہراساں کرنے والی خواتین کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے؟ تو انہوں نے واضح جواب دینے کے بجائے کہا کہ کسی کے چہرے پر نہیں لکھا ہوتا کہ اس کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ انہیں ’ہنی ٹریپ‘ کا بھی سامنا کرنا پڑا اور اس دوران ان کے دفتر، گھر اور ہوٹل کے کمروں سے خفیہ کیمرے برآمد ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی جنسی ہراسانی شیر افضل مروت شیر افضل مروت انکشافات