بیجنگ : اینٹیگوا اور باربوڈا کے وزیر اعظم گاسٹین براؤنی نے چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔

ہفتہ کے روز براؤنی نے کہا کہ تقریباً  30 سال قبل اینٹیگوا اور باربوڈا   اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے  وہ  چین کا دورہ کرنے والے  چوتھے وزیراعظم  ہیں ۔ یہ دونوں ممالک  کے درمیان تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے۔انہوں نے کہا کہ فریقین  نے جس جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے  پر دستخط کیے ہیں وہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے ایک فریم ورک فراہم کرتا ہے، جس میں مشترکہ دلچسپی  کے امور اور مشترکہ ترقیاتی ترجیحات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کی شراکت داری اور تعاون  کے ذریعے ،چین میں ہم خیال اداروں اور تحقیقی تنظیموں کے ساتھ تعاون کے ذریعے ،  اینٹیگوا اور باربوڈا    اپنی سائنسی اور تکنیکی صلاحیتوں کو بڑھانے کے قابل  ہو گا ۔  براؤنی نے مزید  کہا کہ ایک چھوٹے ملک کی حیثیت سے،  انہوں نے ہمیشہ اینٹیگوا اور باربوڈا کے لئے چین کے احترام کو سراہا ہے، اور چین نے سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے ہمیشہ ایسا ہی برتاو کیا ہے.

انہوں نے چین کے رویے پر تہہ دل سے شکریہ ادا  کیا  اور کہا کہ  ملک  بڑا ہو یا چھوٹا ،  ممالک کے مابین باہمی احترام ہمیشہ اچھے تعلقات کی بنیاد ہے۔ گزشتہ سال ،اینٹیگوا اور باربوڈا کے وفد نے چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) میں شرکت کی تھی۔ براؤنی نے امید ظاہر کی کہ ان کے مزید شہری اور نوجوان کاروباری افراد چینی مارکیٹ میں داخلے کے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔انہوں نے  قابل تجدید توانائی کی جانب منتقلی کے شعبے میں چین کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی اور  کہا کہ وہ مستقبل میں مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے کے منتظر ہیں۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

 وزیر خزانہ سے پولینڈ کے سفیر کی ملاقات‘ تجارت بڑھانے پر  تبادلہ خیال

اسلام اباد ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان میں پولینڈ کے سفیر ما سیج پسر سکی نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات میں اضافہ، تجارت کو بڑھانے اور سرمائے کاری کے مواقع کے حوالے سے خصوصی طور پر تبادلہ  خیال کیا گیا پولینڈ کے سفیر نے پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے جان و املاک کے نقصان پر اظہار افسوس کیا انہوں نے معیشت کو بحال کرنے اور مائیکرو اکنامک استحکام پر وزیر خزانہ کو مبارکباد  دی ، انہوں نے بتایا کہ پولینڈ کی حکومت  ،پاکستان میں ایک اعلی سطح کا وفد بھیجنے کے لیے کام کر رہی ہے جس میں سینئر سیاسی رہنما بھی شامل ہوں گے جو دو طرفہ  رابطوں  میں اضافے پر بات چیت کرے گا انہوں نے کہا کہ پولینڈ پاکستان  کے  ساتھ  تعلقات کو بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے اس وقت دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت ایک ارب ڈالر ہے اور اس کا توازن پاکستان کے  حق میں ہے انہوں نے کہا کہ پولینڈ نے پاکستان میں گیس کی تلاش کے سیکٹر میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے مختلف سیکٹرز میں مواقع کی تلاش کی جا رہی ہے وزیر خزانہ نے پولینڈ کے سفیر کو سلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف اپریشنز کے بارے میں بتایا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب شدید نوعیت کا ہے جبکہ سیلاب  کے نقصانات کے بارے میں اسیسمنٹ کی جا رہی ہے تاکہ ترقیاتی پارٹنر کو اگاہ کیا جا سکے ۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرتجارت کی ایران کے وزیر زراعت غلام رضا نوری سے ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون بڑھانے پراتفاق
  • پاکستان اور مالدیپ کے درمیان تجارت، سیاحت و دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
  • ارشد ندیم ایک بار پھر عالمی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کو تیار
  • وزیراعظم نے جاپان کے ساتھ صنعتی تعاون بڑھانے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی
  • ْپاکستان اورفلسطین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
  • پاکستان اور مالدیپ کے اسپیکرز کی ملاقات، دوطرفہ پارلیمانی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاک ایران باہمی تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
  • بے حیائی پر مبنی پروگرامات کی تشہیر قابل مذمت ، ان کا مقصد ن نوجوان نسل کو گمراہ کرنا ہے‘ جاوید قصوری
  • ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں :اسحاق ڈار
  •  وزیر خزانہ سے پولینڈ کے سفیر کی ملاقات‘ تجارت بڑھانے پر  تبادلہ خیال