سنگجانی جلسہ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2025ء)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسہ اور توڑپھوڑپر درج مقدمات میں سابق سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں15 اپریل تک توسیع کردی۔
(جاری ہے)
انسداددہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اسد قیصر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، اسدقیصر کی وکیل عائشہ خالد عدالت پیش ہوئیں۔سماعت شروع ہوئی تو سابق سپیکر اسدقیصرکی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کرلی۔بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسدقیصر کی عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کردی اور دلائل طلب کرتے ہوئے درخواست ضمانت پر مزید سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
عمران خان کے مقدمات کی سماعت اب اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگی
لاہور:سیکیورٹی خدشات کے باعث بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے مقدمات کی سماعت اب اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل حکام کی سفارش پر ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے کے تحت بانی پی ٹی آئی آئندہ تمام عدالتی سماعتوں میں اڈیالہ جیل سے ہی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔
محکمہ داخلہ اور جیل حکام نے متعلقہ عدالتوں کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، جبکہ ویڈیو لنک نظام کو فعال بنانے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔