12 سال سے اپنی سالگرہ اکیلے منا رہی ہوں، گوندا کی بیوی کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
بالی ووڈ کے اسٹار اداکار گوندا اور ان کی سنیتا آہوجا کے درمیان علیحدگی کی قیاس آرائیوں کے درمیان گوندا کی اہلیہ کا اہم بیان سامنے آگیا۔
یہ بھی پڑھیں:15 سالہ سنیتا نے گووندا سے اظہار محبت کیسے کیا، بات شادی تک کیسے پہنچی؟
ایسے وقت میں جب خبروں کے مطابق بالی ووڈ اسٹار گووندا اور ان کی اہلیہ طلاق کی طرف بڑھ رہے ہیں، سنیتا آہوجا نے ایسی تمام خبروں کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔
طلاق کی ان قیاس آرائیوں کے درمیان سنیتا آہوجا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس انہیں علیحدگی کے کسی بھی دعوے کو سختی سے مسترد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گووندا اور اہلیہ سنیتا میں طلاق، حقائق کیا ہیں؟
اس وائرل کلپ میں وہ زور دے کر کہتی ہیں کہ اُن کے اور گووندا کے درمیان کوئی نہیں آسکتا۔
سنیتا نے پہلے بتایا تھا کہ وہ اور گووندا الگ الگ گھروں میں رہتے ہیں، جس کی وجہ سے ازدواجی پریشانی کی افواہیں پھیلی تھیں۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ 12 سال سے اپنی سالگرہ اکیلے ہی منا رہی ہیں، جس سے قیاس آرائیوں کو مزید ہوا ملتی ہے۔
وائرل ویڈیو میں سنیتا کہتی ہیں دنیا میں کوئی ہے مائی کا لال جو مجھے اور گووندا کو الگ کر دکھائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ سنیتا آہوجا طلاق علیحدگی گوندا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ سنیتا ا ہوجا طلاق علیحدگی گوندا کے درمیان
پڑھیں:
پتوکی: بیوی نے دوست کیساتھ ملکر شوہر کو قتل کر کے لاش نہر میں پھنکوا دی
—فائل فوٹوپنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل پتوکی کے قریب شہری کی لاش نہر سے ملنے کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے۔
شہری کو اس کی بیوی نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر قتل کی منصوبہ بندی کی۔
ملزم شہری کے پاس کارخانے میں کام کرتا تھا، ملزم نے مقتول کی لاش موٹر سائیکل پر رکھ کر پتوکی کے قریب نہر میں پھینک دی تھی۔
مقتول کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ اس کی بیوی نے 23 اکتوبر کو درج کروایا تھا۔
پولیس نے مقتول کی بیوہ اور ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔