آپ مولانا صاحب کی طرف سے ناں ہی سمجھیں، رانا تنویر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
اسلام آباد:
رہنما مسلم لیگ (ن) رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے الیکشن سے متعلق جس طرح کا رویہ اپنایا ہوا ہے ، یہ سارے آپ کو پتہ ہے کہ شکست خوردہ ہیں، پی ٹی آئی کے 2018 کے الیکشن آپ کو پتہ ہے جس طرح کے ہوئے تھے وہ نیکڈ قسم کی دھاندلی تھی لیکن ہم نے سسٹم کو چلانے کے لیے پھر بھی کہا کہ ہم آپ کے ساتھ تعاون کریں گے آپ کوئی کام کریں۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مولانا صاحب ہیں وہ بڑے اچھے سیاستدان ہیں ، زیرک سیاستدان ہیں، سمجھ دار ہیں آپ ان کی طرف سے ناں ہی سمجھیں۔
کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ تشویش بہت زیادہ ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ٹیم کو لیکر ابھی آپ کو اتنا زیادہ فیصلہ سازی کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو جو کرنے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ اگر پاکستان کی کرکٹ اس مقام تک پہنچی ہے تو اس کی وجوہات کیا ہیں؟، میں فنانشل آڈٹ کی بات نہیں کر رہا ، میں بات کر رہا ہوں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کوہیومن ریسورس کا آڈٹ کرنا ہے کہ ہم نے اتنی انویسٹمنٹ کی ہے ڈومیسٹک کرکٹ پر تو رزلٹ کیوں نہیں آ رہے؟ آپ کے پاس پلیئرز ڈویلپ کیوں نہیں ہو رہے؟۔
دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر(ر) وقار مسعود نے کہا کہ کہ جو بائیڈن انتظامیہ تھی، آپ کو پتہ ہے کہ دوحہ ڈیل تھی وہ زلمے خلیل زاد نے کرائی تھی، یہ بنیادی طور پر دو نمبر آدمی تھا اور الٹیمیٹلی جو یوایس انٹیلی جنس انھوں نے بھی ڈبل گیم کی جو اسلحہ جان بوجھ کر چھوڑا گیا اس میں سے کافی سارا اسلحہ لے جایا جا سکتا تھا، اسمال آرمز ہیں، ٹرکوں کو تباہ بھی کیا جا سکتا تھا، اس کے علاوہ ایڈیشنل انفارمیشن آتی رہی لیکن کسی طرح جس چیز نے بائیڈن انتظامیہ کو چیلنج کیا وہ 87 ملین ڈالر فی ہفتہ نقد رقم تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
سندھ کے پانی کے مسلے پر رانا ثناءاللہ کا بڑا اعلان
وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ سندھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، سندھ کا ایک بوند بھی پانی چوری کا ارادہ نہیں۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ سندھ حکومت بات کرنے کو تیار ہے، یہ بات وزیرِ اعظم کے نوٹس میں لائی گئی ہے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم اس معاملے پر مناسب فیصلہ کریں گے، بلاول بھٹو نے جلسہ عام سے جو بات کی وہ جوش خطابت میں کی، جوش خطابت میں بہت ساری باتیں ہو جاتی ہیں، بلاول نے جو کچھ کہا اس پر رد عمل دینے کی ضرورت نہیں۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ بیانات ایک دائرے میں ہونے چاہئیں، دوسروں کی عزت و احترام ہونا چاہیے، پیپلز پارٹی بات کرنے کو تیار ہے، وزیرِ اعظم طریقہ کار واضح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ اپنے معاملات بہتر کرے، جیل کے عملے سے تعاون کرے، یہ جیل جا کر ایسا ماحول پیدا کرتے ہیں، جن لوگوں کا نام فہرست میں ہے وہی ملاقات کے لیے جائیں، دیگر لوگ کیوں چلے جاتے ہیں؟۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ دونوں اطراف ہی معاملات کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ہماری خواہش ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے معاملے پر آج کوئی ایشو نہ ہو۔