شطرنج میچ ،سرکاری سکول کی طالبہ نے 15چالوں میں وزیراعلیٰ کو ہرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
کراچی ،لاہور(سٹاف رپورٹر+سپورٹس رپورٹر) سرکاری سکول کی طالبہ مہک مقبول نے صرف 15 چالوں میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ہرا دیا، جس کے بعد وزیراعلیٰ نے انڈر-18 قومی چیس چیمپئن مہک مقبول کو مبارکباد دی۔ مراد علی شاہ اور پاکستان کی انڈر 18 شطرنج چیمپئن مہک مقبول کے درمیان ایک بڑا شطرنج کا میچ کھیلا گیا۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق یہ دلچسپ شطرنج مقابلہ وزیراعلی ہاؤس میں شام 3 بجے ہوا اور اسے براہ راست نشر کیا گیا۔مہک مقبول نے حال ہی میں نیشنل یوتھ چیس چیمپیئن شپ جیتی ہے اور وہ ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ سکول کی طالبہ ہیں، جسے سندھ حکومت کے تعاون سے زندگی ٹرسٹ نے اپنایا ہوا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مہک مقبول
پڑھیں:
سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کا انتقال: زرداری، شہباز‘مراد شاہ کا افسوس
کراچی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، نوائے وقت رپورٹ، نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی علالت کے باعث انتقال کرگئے۔ اہلخانہ کے مطابق ان کا انتقال کراچی میں ہوا۔ مرحوم آفتاب شعبان میرانی کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کی گئی۔ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ، ایک بیٹا اور تین بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ آفتاب شعبان میرانی کا شمار پی پی کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ وہ بینظیر بھٹو شہید کے قریبی ساتھیوں میں شامل رہے۔ ان کا تعلق ضلع شکار پور کے بااثر سیاسی خاندان سے تھا۔ 1990ء کی دہائی میں وزیراعلیٰ سندھ بعد ازاں وزیر دفاع بھی رہے۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر اظہار تعزیت اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے بھی سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔