اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عدالت نے عمر ایوب اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان کے روبرو ہوئی۔عدالت نے دوران سماعتِ عمر ایوب ،عامر ڈوگر اور عامر مغل کے عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جب کہ شعیب شاہین اور بیرسٹر گوہر کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔

آج کی بات

عدالت میں بیرسٹرگوہر خان کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی۔

دورانِ سماعت ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر آج بھی دلائل نہیں  ہوسکے، جس پر عدالت نے کیسز کی آئندہ سماعت23 اپریل تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ بیرسٹرگوہر خان و دیگر کیخلاف تھانہ آئی 9 میں 2 مقدمات درج ہیں۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: عمر ایوب

پڑھیں:

26 نومبر احتجاج کے کیسز: غیر حاضر ملزمان وارنٹ جاری

—فائل فوٹو

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیسز میں غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے وارنٹ جاری کر دیے۔

پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے کیسز کی سماعت ڈیوٹی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔ ملزمان کے وکلاء زاہد بشیر اور مرتضیٰ طوری عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیسز میں غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے وارنٹ جاری کر دیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے مقدمہ میں کوئی ملزم پیش نہ ہونے کی وجہ سے سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

تھانہ کھنہ کے مقدمہ میں 22 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کی گئی ہے۔

تھانہ آبپارہ کے مقدمے میں 21 ملزمان پیش ہوئے، اس کیس میں چالان کے نقول تقسیم کرنے کے بعد سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • 26 نومبر احتجاج کے کیسز: غیر حاضر ملزمان وارنٹ جاری
  • میانوالی جوڈیشل کمپلیکس حملہ: ملزم کو 25 سال قید، 51 اشتہاری قرار، عمر ایوب کے وارنٹ برقرار
  • 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا سمیت 196 افراد کو سزا
  • 26 نومبر احتجاج کیس، عدالتی حکم پر پی ٹی آئی 65 رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں کیلیے ٹیمیں تشکیل
  • عارف علوی، گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے 50 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • 26 نومبر احتجاج کیس میں 50 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری جاری
  • علی امین گنڈاپور کا اشتہاری کا اسٹیٹس برقرار، اسلام آباد پولیس کو گرفتار کرنے کا حکم
  • 26 نومبر احتجاج: عارف علوی، گنڈاپور سمیت 50 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • عارف علوی، گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے 50 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • عارف علوی، گنڈاپور  سمیت پی ٹی آئی کے 50 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری