پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے بی آرٹی روٹس پر چلنے والی بسوں اور ویگنوں کے خاتمے سے متعلق 72 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔ حکومت کی جانب سے پشاور میں بی آر ٹی روٹس پر چلنے والے مسافر بسوں اور ویگنوں کے مکمل خاتمے کے لئے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے رپورٹ طلب کی گئی۔ کمشنر پشاور کو ہدایت کی گئی ہے کہ بسوں کو جرمانے اور چند دن تحویل میں لیکر دوبارہ چھوڑنے کے بجائے فوری طور پر اسکریپ کیا جائے۔یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک ہیوی ٹرانسپورٹ پر پابندی رمضان المبارک میں بھی برقرار رہے گی۔ ٹرانس پشاور کو ورسک روڈ اور دیگر علاقوں تک بی آر ٹی سروس کو وسعت دینے کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ہدایات پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت اجلاس میں چیف ایگزیکٹو ٹرانس پشاور محمد عمران، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ابرار وزیر، ڈائریکٹر ایکسائز جاوید خلجی، ایس پی ٹریفک پشاور کینٹ ذکا اللہ ،اسسٹنٹ کمشنر ٹاؤن ہارون سلیم اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا کہ بی آر ٹی سروس شروع ہونے سے قبل بی آر ٹی روٹس پر چلنے والے 504 پرمٹ ہولڈر بسوں اور ویگنوں کو بھاری معاوضوں کی ادائیگی کی جاچکی ہے جس کے بعد پنجاب اور دیگر اضلاع سے ویگنوں اور بسوں کو لاکر بی آر ٹی روٹس پر چلایا جارہا ہے جو کہ غیر قانونی ہے۔ بسوں اور ویگن مالکان کو زیادہ نقصان سے بچانے کے لیے متعدد بار بسوں اور ویگنوں کو تحویل میں لیکر جرمانے عائد کئے گئے اور ان کی جانب سے دوبارہ نہ چلانے اور دیگر اضلاع منتقل کرنے کی بیان حلفی بھی جمع کرادی گئی مگر حوالگی کے چند دنوں بعد دوبارہ سڑکوں پر آجاتے ہیں لہذا ان سے کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

کمشنر پشاور ڈویژن نے چیف ایگزیکٹو ٹرانس پشاور کو ورسک روڈ اور دیگر علاقوں تک توسیع دینے کے لیے اقدامات میں تیزی لانے کی ہدایات بھی جاری کی جبکہ یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تمام ہیوی ٹریفک پر صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک پابندی رمضان المبارک میں بھی برقرار رکھنے کے احکامات جاری کئے۔

ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹجک امور جواد ظریف مستعفی ہو گئے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بی ا ر ٹی روٹس پر کمشنر پشاور اور دیگر کے لیے

پڑھیں:

لاہور : اہم شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے پر 24 گھنٹوں میں 23 مقدمات

لاہور میں اہم شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوز  بنانے  اور  اپ لوڈ کرنے کے خلاف  درجنوں مقدمات درج کرلیے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق اہم شخصیات سے متعلق نازیبا وڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے پر لاہور کے مختلف تھانوں میں 24 گھنٹوں میں پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔اس حوالے سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہےکہ اداروں کی تضحیک اور تمسخر اڑانے والے عناصر کو سخت سزا دلوائی جائےگی۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید
  • خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا 8واں کیس رپورٹ
  • اہم شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے پر 24 گھنٹوں میں 23 مقدمات
  • لاہور : اہم شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے پر 24 گھنٹوں میں 23 مقدمات
  • جنگ یوکرین کے 1 ہی دن میں خاتمے پر مبنی وہم کا ٹرمپ کیجانب سے اعتراف
  • بلوچستان، موسم گرم، تیز ہوائیں چلنے کی پیشنگوئی
  • پشاور میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ
  • پاکستان اور ترکیہ کی غزہ بربریت کی مذمت، اردوان کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی حمایت
  • غزہ میں مستقل جنگ بندی کی راہ میں اسرائیل بڑی رکاوٹ ہے، قطر
  • ’شہد کی مکھی کے خاتمے سے انسانیت کا ایک ہفتے میں خاتمہ‘، آئن سٹائن کی تھیوری کی حقیقت کیا؟