ڈاکٹر نعمان احمد کو این ای ڈی یونیورسٹی کا قائم مقام وی سی بنانے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر نعمان احمد کو جامعہ این ای ڈی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کرنے کی منظوری دے دی، موجودہ وی سی ڈاکٹر سروش لودھی کی مدت ملازمت 21 مارچ کو پوری ہوجائے گی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبے کی سرکاری جامعات کی کنٹرولنگ اتھارٹی کے سربراہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے این ای ڈی یونیورسٹی کے سینئر ترین پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد کو یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کردیا۔انھیں look after کا چارج دیا گیا ہے وہ 21 مارچ کو موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی دوسری چار سالہ مدت ملازمت پوری ہونے پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
اعترافی بیان کیلئے دباو ہے، کہا گیا اعتراف کرلو گے تو کم سزا ملے گی، شیراز کا بیان
ڈاکٹر نعمان احمد اس وقت این ای ڈی یونیورسٹی کے ڈین آرکیٹیکچر ہیں، وزیر اعلی سندھ کی جانب سے منظور کردہ سمری میں محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے لیے جلد از جلد تقرری کا عمل 6 ہفتوں میں مکمل کرلیا جائے۔
واضح رہے کہ جو سمری محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو بھجوائی گئی تھی اس میں ڈاکٹر نعمان احمد، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر طفیل احمد اور ڈین الیکٹریکل پروفیسر ڈاکٹر سعد قاضی کا نام شامل تھا۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی مدت ملازمت 23 مارچ کو مکمل ہورہی ہے لیکن ہفتے وار تعطیل کے سبب وہ 21 مارچ تک بحیثیت وائس چانسلر کام کریں گے۔
پنجاب: فری سولر پینل سکیم کا آغاز،وزیراعلیٰ کی انسٹالیشن جلد مکمل کرنیکی ہدایت
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ڈاکٹر نعمان احمد وائس چانسلر
پڑھیں:
کوہاٹ: دریائے سندھ خوشحال گڑھ کے مقام پر مسافروں سے بھری کشتی ڈوب گئی
کوہاٹ میں دریائے سندھ خوشحال گڑھ کے مقام پر کشتی ڈوب گئی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کشتی میں 9 افراد سوار تھے۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو1122 نے کہا کہ کشتی ڈوبنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122مو قع پر پہنچ گئی، ریسکیو1122 غوطہ خوروں نے ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
ریسکیو1122 کے مطابق ریسکیو آپریشن میں مقامی غوطہ خوروں کے ساتھ مل کر 7 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا، 2 ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
کوہاٹ: سرچ آپریشن میں کوہاٹ، نوشہرہ اور کرک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، سرچ و ریسکیو آپریشن کی نگرانی عارف خٹک ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کوہاٹ کررہے ہیں۔