Express News:
2025-04-26@20:54:40 GMT

تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی تمام تنظیمیں تحلیل

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی تنظیمیں تحلیل کردی گئیں۔

صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق بانی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق تنظیمیں تحلیل کی گئی ہیں، جس کا مقصد حکومت اور پارٹی عہدے الگ کرنا ہے۔

صوبائی صدر جنید اکبر خان نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں تمام ریجنل صدور اور جنرل سیکریٹریز کے عہدے فوری طور پر ختم کر دیے۔

اعلامیے کے مطابق عمران خان کی ہدایات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پارٹی ڈھانچے کی تنظیم نو کو یقینی بنانے کے لیے کہ خیبر پختونخوا حکومت میں ذمہ داریاں سنبھالنے والے افراد کو پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں دیا جائے گا۔

تمام کارکنان و عہدیداروں کو پابند بھی کیا گیا ہے کہ وہ حکومت اور پارٹی تنظیم میں بیک وقت عہدے نہ رکھیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پارٹی کو از سرِ نو ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عہدوں پر نئی تقرریوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا کے مطابق

پڑھیں:

پورا پاکستان اس وقت پی ٹی آئی کی طرف دیکھ رہا ہے: سلمان اکرم راجہ

سلمان اکرم راجہ---فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پورا پاکستان اس وقت پی ٹی آئی کی طرف دیکھ رہا ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے 29 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جسسے پی ٹی آئی کے مختلف رہنماؤں نے خطاب کیا۔

سلمان اکرم راجہ نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سب کو برابری کی حیثیت دینی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی نے ہمیشہ عدلیہ کی آزادی کی بات کی ہے، پاکستان تحریکِ انصاف پاکستان میں مساوات کا نظام لائے گی۔

عمران خان پاکستان کیلئے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں: بیرسٹر گوہر

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کے لیے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، وہ کسی قسم کی ڈیل نہیں چاہتے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ آج پاکستان تحریکِ انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے، 8 فروری کو اس نے 3 کروڑ ووٹ حاصل کیے، کے پی کے میں پاکستان تحریکِ انصاف کی دو تہائی اکثریت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی بہت جَلد جیل سے باہر ہوں گے، بانیٔ پی ٹی آئی نے ہمیشہ خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کی بات کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں عدلیہ آزاد تھی، پاکستان تحریکِ انصاف کے دورِ حکومت میں لوڈشیڈنگ کم تھی۔

علی امین گنڈا پور نے کیا کہا؟ بھارت کے جارحانہ طرزِ عمل کا پوری قوم منہ توڑ جواب دیگی: مولانا فضل الرحمٰن

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت کے اس جارحانہ طرزِ عمل کا پوری قوم منہ توڑ جواب دے گی۔

 وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف ایک نظریہ ہے جسے ختم نہ کیا جا سکتا، بانیٔ پی ٹی آئی جیل میں ہیں لیکن جیتے ہوئے ہیں، اگر بانی کا پیغام مل جاتا ہے تو ہمیں کسی کے بیانیے پر چلنے کی ضرورت نہیں۔

رہنماؤں کو انصاف نہیں مل رہا: عمر ایوب

 پی ٹی آئی رہنما و اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں، انصاف نہیں مل رہا، بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں کو ملاقات نہیں کرنے دی جارہی، بانیٔ پی ٹی آئی نے بھارت کو کہا تھا کہ ہم سوچیں گے بعد میں پہلے عمل کریں گے۔

 آج ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے: زرتاج گل

خطاب کے دوران زرتاج گل نے کہا کہ 29 یوم تاسیس پر یہی کہوں گی کہ آج ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے، بانیٔ پی ٹی آئی پاکستانی عوام کے لیے جیل میں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا، سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 15 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید
  • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 خوارج ہلاک، 2 اہلکار شہید
  • نہروں کا تنازع، چشمہ رائٹ بینک کینال سیاست کی نذر نہ ہو، پختونخوا حکومت
  • پورا پاکستان اس وقت پی ٹی آئی کی طرف دیکھ رہا ہے: سلمان اکرم راجہ
  • نہروں کا تنازع؛ چشمہ رائٹ بینک کینال سیاست کی نذر نہ ہو، ترجمان پختونخوا حکومت کا انتباہ
  • کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیے گئے، آئی جی خیبر پختونخوا
  • بھارتی جارحیت پر خیبرپختونخوا حکومت وفاق کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی بھارتی حکومت کے جارحانہ رویے کی شدید الفاظ میں مذمت
  • خیبر پختونخوا کی کابینہ کا اجلاس، بھارتی رویے کی مذمت، منہ توڑ جواب دینے کا عزم
  • بھارتی جارحیت پر خیبرپختونخوا حکومت وفاق کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
  • خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ