امریکی جنگلات میں ایک بار پھر خوفناک آگ بھڑک اُٹھی؛ ایمرجنسی نافذ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
امریکا کی شمالی اور جنوبی کیرولینا ریاستوں کے جنگلات میں ایک ہفتے سے مختلف مقامات پر خوفناک آگ بھڑک رہی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق خشک موسم، تیز ہواؤں اور غیر معمولی درجہ حرارت کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔
جس کے باعث امریکا کی قومی موسمیاتی سروس نے قریبی رہائشی علاقوں سے ہزاروں افرار کو فوری طور پر انخلا کی ہدایت کی گئی۔
ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔
فائر فائٹرز علاقے میں پانی کے چھڑکاؤ اور بیک برننگ آپریشنز کر رہے ہیں۔ رہائشیوں کو ان آپریشنز کے دوران دھوئیں سے بچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اب تک کسی بھی آگ کے سبب ہونے والے نقصانات کی تفصیل نہیں دی گئی۔
جنوبی کیرولائنا کے گورنر ہیری میک ماسٹر نے ریاست میں ایمرجنسی کی حالت کا اعلان کرتے ہوئے جنگلات میں آگ جلانے پر پابندی کی توثیق کی۔
گورنر نے کہا کہ آگ جلانے پر یہ پابندی لامتناہی طور پر نافذ رہے گی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سگے بیٹے کا ماں پر چھریوں سے حملہ
لاہور میں بد بخت سگے بیٹے نے ماں پر چھریوں سے حملہ کردیا جب کہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بزرگ خاتون کی شکایت پر فوری ایکشن لیا اور ایس پی سول لائنز کو خاتون کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
پولیس کی کھلی کچہری میں بورہے باپ کی بھی سگے بیٹے کے خلاف تشدد و جائیداد پر قبضہ کی شکایت سامنے آئی، ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او مناواں کو پیرنٹس ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہدایت کر دی۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ دین اسلام ہمیں والدین سے حسن سلوک کرنے کا حکم دیتا ہے،غیر قانونی عمل کرنے والے جیل جائیں گے۔
کھلی کچہری میں خواتین پر گھریلو تشدد کی موصول شکایات پر فوری ایکشن لیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز کا شہریوں کی شکایات پر ایکشن، کارروائیوں کے فوری احکامات دیے۔