قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان کا اعلان، نیا بیٹنگ کوچ بھی مقرر
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے اعلان کے ساتھ کپتانوں کا انتخاب بھی کر لیا ہے۔
عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ نائب کپتان شاداب خان کو بنایا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ون ڈے فارمیٹ کے لیے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ہی کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ نائب کپتان سلمان علی آغا ہوں گے۔
اسی طرح، عاقب جاوید دورہ نیوزی لینڈ میں عبوری ہیڈ کوچ رہیں گے جبکہ محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے محمد رضوان اور بابراعظم کو ڈراپ کیا گیا ہے۔
ون ڈے اسکواڈ
کپتان محمد رضوان، نائب کپتان سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق، امام الحق،طیب طاہر بابراعظم، ابرار احمد، عاکف جاوید، فہیم اشرف، خوش دل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، سفیان مقیم
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ
کپتان سلمان علی آغا، نائب کپتان شاداب خان، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، جہانداد خان، خوش دل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد حارث، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، عثمان خان
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سلمان علی ا غا محمد رضوان نائب کپتان ٹی ٹوئنٹی
پڑھیں:
ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم کی چوتھی پوزیشن برقرار، رضوان کی ترقی
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق بھارت کے روہت شرما نے ہم وطن شبمان گل سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔
افغانستان کے ابراہیم زادران بدستور دوسری پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ شبمان گل دو درجے تنزلی سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔
پاکستان کے محمد رضوان ایک درجہ ترقی سے چوبیسویں نمبر پر آگئے جبکہ فخر زمان کی ستائیسویں پوزیشن برقرار ہے۔
بولرز کی فہرست میں ٹاپ تھری پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
افغانستان کے راشد خان، جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج اور سری لنکا کے مہیش تھیکشانا بدستور پہلی سے تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ ترقی سے چودہویں نمبر پر آگئے جبکہ حارث رؤف کی تیسویں پوزیشن برقرار ہے۔
India great takes the No.1 spot for the very first time in the ICC Men's ODI Player Rankings ????
Read more ⬇️https://t.co/4IgBu2txdo