سنگین جرائم میں مطلوب 7 اشتہاری ملزمان متحدہ عرب امارات سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
لاہور میں بھتہ خوری، راہزنی، ڈکیتی و دیگر جرائم میں مطلوب 7 اشتہاریوں کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس ٹیم اشتہاری ملزمان کو لے کر شارجہ سے پاکستان روانہ ہوگئی، آج رات لاہور پہنچے گی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 16 ہوگئی، اشتہاری سفیان علی پولیس مقابلے اور دہشتگردی کے 32 مقدمات میں گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گرفتار اشتہاری عبدالطیف نے رحیم یار خان میں اپنی بھابھی کو قتل کیا تھا، اشتہاری زوہیب سیالکوٹ اور جلیل ڈی جی خان پولیس کو مطلوب تھا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری رمیز اشرف راولپنڈی پولیس کو اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا جبکہ اشتہاری عکاشہ اقبال سیالکوٹ پولیس کو جعلی ویزوں کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق میں مطلوب مطلوب تھا پولیس کو
پڑھیں:
پشاور میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
علامتی تصویرپشاور میں گورا قبرستان کے قریب مخالفین کے درمیان فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان گاڑی پر فائرنگ کر کے فرار ہوئے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دیدی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت کرامت شاہ اور یوسف خان کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق مقتول کرامت شاہ حال ہی میں قتل کیس میں جیل سے ضمانت پر رہا ہوا تھا۔ مقتول بھتیجے کے قتل کیس میں جیل گیا تھا۔