بنوں حملہ، مسجد کی چھت گرنے سے نمازیوں کی شہادتیں ہوئی ہیں، خیبرپختونخوا حکومت
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
پشاور:
بنوں کے کینٹ ایریا میں ہونے والے دھماکے پر خیبرپختونخوا حکومت کا بیان سامنے آگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں میں ہونے والے دھماکے کی وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مذمت کی جبکہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔
وزیر اعلی نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا جبکہ انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلیے صبر جمل کی دعا کی۔
وزیر اعلی نے دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں اس طرح کے واقعات انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہیں۔
مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ بنوں کے کینٹ میں ہونے والے دہشت گرد حملے اور دھماکوں کے نتیجے میں ملحقہ عمارتوں کی چھتیں گر گئیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کاروائی سے دہشتگرد حملے میں ناکام رہے اور تمام حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ دھماکوں کے نتیجے میں قریبی مسجد کی چھت گرنے سے نمازیوں کی شہادتیں ہوئی ہیں، واقعے میں شہید ہونے والوں کی کل تعداد کا تعین کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، ہم ملک دشمنوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ بیرسٹر سیف نے بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے واقعے کی تحقیقات کیلیے ہدایت جاری کردی ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ صوبائی حکومت شہداء اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔
گورنر فیصل کنڈی نے اعلی حکام سے بنوں کینٹ حملہ کی رپورٹ طلب کی اور کہا ہے کہ بنوں کینٹ پر حملہ اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کی سازش ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بنوں حملہ میں بے گناہ قیمتی انسانوں جانوں کے نقصان پر دلی افسوس ہے، خوارج کے مذموم حملے کو ناکام بنانے پر افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ صوبائی حکومت کی ملی بھگت سے صوبہ میں بدامنی بڑھتی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف نے نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
گورنرخیبرپختنخوا فیصل کریم کنڈی کی ضلع باجوڑ کی تحصیل خار میں دھماکے کی مذمت
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع باجوڑ کی تحصیل خار میں دھماکے کی مذمت کی ہے ۔بدھ کو یہاں جاری کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار سمیت دیگر افراد کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔(جاری ہے)
گورنرنے شہدا کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دھماکہ کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہدا کے درجات بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیگناہ افراد کا ناحق خون بہانے والے دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں ۔