بلوچستان: میٹرک امتحانات میں عملے کا اپنی نگرانی میں ہی اپنے بچوں کو پرچے دلانے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان میں میٹرک کے حالیہ امتحانات میں نگران عملے کا اپنے ہی بچوں کو پرچے دلانےکا انکشاف ہوا ہے۔بلوچستان بورڈ کی جانب سے صوبے کے 22 سینٹر ز میں امتحانی عملے کی اپنے بچوں کے امتحانی سینٹرز میں تعیناتی کی نشاندہی کی گئی ہے۔
بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین اعجاز اعظم بلوچ نے بتایا کہ بلوچستان بورڈ کے قوانین کے مطابق امیدوار کا خونی رشتے دار اسی سینٹر میں تعینات نہیں ہوسکتا۔اعجاز اعظم بلوچ نے کہا کہ اس کے باوجود میٹرک کے حالیہ امتحانات میں صوبے کے 22 سینٹرز میں امتحانی عملے کی اپنے بچوں کے امتحانی سینٹرز میں تعیناتی کی نشاندہی ہوئی ہے جو اپنی نگرانی میں اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو میٹرک کا امتحان دلا رہے تھے۔چیئرمین بورڈ نے مزید بتایا کہ پکڑے گئے عملے پر بورڈ کے امتحانات میں تعیناتی پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: امتحانات میں
پڑھیں:
پشاور: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ
محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کے تحت پشاور میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق موبائل فون سروس آج (آٹھ محرم الحرام) نمازِ جمعہ کے بعد بند کر دی جائے گی، جو یوم عاشور (اتوار) کی شب 10 بجے کے بعد بحال کی جائے گی۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام جلوسوں کے راستوں پر سیکیورٹی کو مؤثر بنانے، حساس علاقوں میں نگرانی بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ادارے ڈرون کیمروں، سی سی ٹی وی اور دیگر ٹیکنالوجی کے ذریعے جلوسوں کی نگرانی بھی کریں گے۔
Post Views: 4