ہمارے صوبے کے پیسے نہیں دیئے جارہے، علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک:وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے کے پیسے نہیں دیئے جارہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حیران ہوں کہ وفاق تو ہم پر سیاسی مقدمات قائم کر رہا ہے، وفاق کیسز تو بنا رہا ہے لیکن امن و امان کی صورتحال پر توجہ نہیں دے رہا،یہ دہشتگردی روکنے کے لیے پالیسی نہیں بنارہے ہیں، ان کو کوئی پرواہ ہی نہیں، انہوں نے ساری توجہ پی ٹی آئی پر دی، دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھا دیا۔
مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے ٹی او آرز بنائے ہیں، افغانستان سے بغیر بات چیت کے یہ مسائل حل نہیں ہوں گے، کرم میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں، کرم میں جن لوگوں نے حملہ کیا ان کو نہیں چھوڑا جائے گا،قرضوں پر قرضے لیے جا رہے ہیں، ان کی کیا کارکردگی ہے؟ پنجاب حکومت اشتہارات دے رہی ہے، کارکردگی کچھ نہیں،انہوں نے یہ کہا کہ میں بھی ویڈیوز بنانا شروع کردوں تو اس سے کیا کارکردگی ظاہر ہوگی۔
روزے کے باعث جسم میں ہونیوالی پانی کی کمی دور کرنے کے طریقے
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام بانی پی ٹی آئی کے نام سے منسوب کرنا عوام کی خواہش تھی، بانی پی ٹی آئی کو اسٹیڈیم سے متعلق غلط رپورٹ پیش کی گئی، اسٹیڈیم میں پختونخوا کی اپنی سپر لیگ بھی شروع کر رہے ہیں۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے ہی ساتھیوں پر برس پڑے
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے ہی ساتھیوں پر برس پڑے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کچھ ٹاؤٹ کہتے ہیں علی امین ملا ہوا ہے، میں لوگوں کے بچے نہیں مروا سکتا، پارٹی کے اندر گروہ بندی ہے جو میں نے نہیں بنائی، کبھی کوئی سازش کی نہ کسی کی ٹانگ کھینچی۔علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ لاہور جلسے والے میری مدد کو نہیں آئے، پوری عوام کیساتھ پہنچا تو جلسہ ختم کر دیا گیا، کیا یہ بھی میرا قصور تھا، کیا جلسہ میں نے ختم کیا؟خیبر پختونخوا کے وزاعلیٰ کا کہنا تھا کہ جب علیمہ خان کو گرفتار کیا گیا ایک بندہ نہیں تھا، پھر وہاں سے آپ کیوں بھاگے؟