امریکی سفارتخانے پاکستان میں تباہی کا باعث ہیں، فلسطین کانفرنس میں مقررین کا اظہار خیال
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حکمران فلسطینی حمایت کے جھوٹے نعرے لگاتے ہیں، ملک میں فلسطینیوں کے حق میں نکالی جانے والی ریلیوں پر مقدمات قائم ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس و دعوت افطار کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکزی رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی، ڈاکٹر صابر ابو مریم و دیگر نے خطاب کیا۔ فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ فلسطینیوں کی مظلومیت پوری دنیا پر عیاں ہے، یورپی ممالک فریڈم آف اسپیچ کی بات کرتے ہیں، جبکہ صورتحال اس کے برعکس ہے، امریکا کی جانب سے یورپی یونیورسٹیز میں فلسطین کے حق میں احتجاج پر پابندی سامراجیت ہے۔
ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں نے طوفان الاقصیٰ میں آزادی کی راہ میں شہادتیں دی ہیں۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سفارتخانے پاکستان میں تباہی کا باعث ہے، ملک کے خلاف تمام سازشیں امریکی سفارتخانے سے ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی حکمران فلسطینی حمایت کے جھوٹے نعرے لگاتے ہیں، ملک میں فلسطینیوں کے حق میں نکالی جانے والی ریلیوں پر مقدمات قائم ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کے اسکول و یونیورسٹی میں فلسطین مخالف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں فلسطین نے کہا کہ
پڑھیں:
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چین کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال
چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ نے ایوانِ صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، معیشت، ثقافت اور علاقائی روابط کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ پاکستانی عوام اپنے آہنی بھائی چین کی مستقل حمایت پر شکر گزار ہیں۔چین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ چینی سفیر جیانگ زائی دونگ نے صدر مملکت کی آنے والی سالگرہ کے موقع پر صدر شی جن پنگ کی جانب سے دلی نیک خواہشات کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔