ہم امریکا کی بجلی کاٹ دینگے، کینیڈین صوبے اونٹاریو کے وزیراعلیٰ کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
کینیڈا(نیوز ڈیسک)سب سے بڑے کینیڈین صوبے اونٹاریو کے وزیراعلی ڈوگ فورڈ نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکی دی ہے کہ اگر انھوں نے کینیڈا کے خلاف ٹیرف جنگ جاری رکھی تو وہ امریکا کی بجلی منقطع کر دیں گے۔
امریکی ریاستوں، نیویارک، مشی گن اور مینی سوٹا کو کینیڈین صوبے اونٹاریو سے ہزاروں میگاواٹ بجلی فراہم کی جاتی ہے، ان ریاستوں میں 15 لاکھ امریکی کینیڈین بجلی استعمال کرتے ہیں۔یہ بھی ممکن ہے، ڈوگ فورڈ اپنی بجلی زیادہ مہنگی کر کے امریکہ کو فروخت کریں، یوں دونوں پڑوسیوں کی تجارتی جنگ میں شدت آئے گی۔
بنگلادیشی بلے باز مشفق الرحیم ون ڈےکرکٹ سے ریٹائر ہوگئے
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
امریکا نے ایران، روس اور چین کے 130 تحقیقاتی و تعلیمی اداروں پر پابندی لگادی
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ایران، روس اور چین کے 130 تحقیقی اور تعلیمی اداروں پر پابندی عائد کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹاگون نے اداروں کی ایک فہرست جاری کی ہے جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ وہ حساس ٹیکنالوجی کی غیر مجاز منتقلی کے خطرات سے متعلق تشویش کا باعث ہیں۔
پینٹاگون کے مطابق فہرست میں شامل ان اداروں کو امریکی قوانین کے تحت دفاعی تحقیق اور حساس ٹیکنالوجی کے تبادلوں کے تناظر میں خصوصی پابندیوں اور نگرانی کے دائرے میں رکھا گیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد امریکی دفاعی ٹیکنالوجی اور حساس تحقیق کے غیر مجاز یا غیر مطلوبہ منتقلی کو روکنا بتایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس کا عملی دائرۂ کار امریکی قوانین کے تحت دفاعی تعاون، فنڈنگ اور ٹیکنالوجی کی منتقلی پر مخصوص پابندیوں سے متعلق ہے۔