اسلام آباد:

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج عبد الغفور کاکڑ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

علی امین گنڈا پور اور ان کے وکیل آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگائی۔

آڈیو لیک کیس کی آئندہ سماعت 25 مارچ کو ہوگی۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علی امین

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کو پاکستان کو خودمختار بنانے کی سزا دی جا رہی ہے: علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت کو سازش کے تحت ہٹایا گیا، ان کو پاکستان کو خودمختار بنانے کی سزا دی جا رہی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہر ضلع، ہر یونین کونسل اور ہر شخص تک پہنچایا جا رہا ہے، مختلف علاقوں میں ریلیوں اور میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو غیرآئینی اور غیرقانونی طور پر قید کیا گیا ہے جو ہم نہیں مانتے، ان کو توڑنے کے لیے بشریٰ بی بی کو بھی ناحق قید کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس فسطائیت کے باوجود بانی پی ٹی آئی آئین و قانون کی بات کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو توڑنے والے خود ٹوٹ جائیں گے، عوام ان کے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی غیرآئینی اور غیر قانونی عمل کو تسلیم نہیں کرتے، بانی پی ٹی آئی ہماری نسلوں کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بانی پی ٹی آئی سے بڑھ کر ہمارے لیے کچھ نہیں، یہی ہمارا نظریہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کو پاکستان کو خودمختار بنانے کی سزا دی جا رہی ہے: علی امین گنڈاپور
  • 26 نومبر احتجاج کیس: غیرحاضر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • زمان پارک پر اسلام آباد پولیس پر حملے کا کیس، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • بانی پی ٹی آئی کی رہائشگاہ کے باہر پولیس پر مبینہ حملے کا مقدمہ، بانی پی ٹی آئی اور شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری
  • پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • عمرایوب کے اکتوبر 2024 کے احتجاج سے متعلق مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری
  • عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • انسداد دہشتگردی عدالت نے سینئر پی ٹی آئی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے