عبدالحق ثانی جے یو آئی س کے سربراہ مقرر، کیا پارٹی جے یو آئی ف میں ضم ہو رہی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
جمعیت علما اسلام ‘س’ کے سربراہ اور مرحوم مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے مولانا حامد الحق کے دارالعلوم حقانیہ میں خودکش حملے میں جاں بحق ہونے کے بعد ان کے بڑے صاحبزادے عبدالحق ثانی ان کے جانشین بن گئے ہیں۔ پارٹی نے انہیں بلا مقابلہ والد کی جگہ نیا سربراہ بھی مقرر کردیا ہے۔
30 سالہ عبد الحق نے ایک ایسے وقت میں پارٹی کی باگ ڈور سنبھالی ہے جب ان کا خاندان والد سے محرومی کے غم سے دوچار ہے اور پارٹی بھی انتہائی کمزور پوزیشن پر کھڑی ہے۔
حقانی خاندان کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مولانا حامد الحق حقانی کی اچانک موت کے بعد ان کے بڑے بیٹے عبدالحق ثانی کو جانشین مقرر کیا گیا۔ اور باقاعدہ طور پر روایت کے تحت پگڑی پہنائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک عبدالحق ثانی کو درالعلوم حقانیہ میں کوئی عہدہ نہیں دیا گیا البتہ پارٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیےدارالعلوم حقانیہ میں خودکش حملے میں شہید ہونیوالے مولانا حامدالحق حقانی کون تھے؟
درالعلوم حقانیہ کے ترجمان مولانا سلمان الحق حقانی نے بتایا کہ درالعلوم حقانیہ اور سیاسی جماعت کا براہ راست باہم کوئی تعلق نہیں۔ درالعلوم حقانیہ کا اپنا طریقہ کار ہے۔ اور کسی بھی عہدے پر مقرر تعیناتی کا فیصلہ شوریٰ کرتی ہے جو 25 ممبران پر مشتمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مولانا حامد الحق کے حملے کے بعد ابھی تک شوریٰ کا اجلاس نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کو نائب مقرر کیا گیا ہے۔
‘کچھ لوگ حملے کے بعد جذبات میں آکر خود سے نائب کا اعلان کر رہے تھے۔ جو درست نہیں ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ مولانا حامد الحق بھی جامعہ حقانیہ کے وائس چانسلر نہیں تھے۔’
مولانا سلمان الحق جو نظریاتی طور پر جمعیت علما اسلام ف کے ساتھ وابستہ ہیں اور جے یو آئی س کی طرف سے انتخابی امیدوار بھی تھے، نے بھی تصدیق کی کہ عبدالحق ثانی کو پارٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔’مولانا سمیع الحق کے بعد حامد الحق جے یو آئی س کے سربراہ مقرر ہوئے تھے اور وہ پارٹی امور کو دیکھ رہے تھے۔ اب ان کے بعد پارٹی کے عہدیداروں نے عبدالحق ثانی کو نیا سربراہ بنایا ہے۔’
کیا جے یو آئی س ، ف میں ضم ہو رہی ہے؟
معروف مذہبی و سیاسی شخصیت اور درالعلوم حقانیہ کے سربراہ جو اپنے آپ کو طالبان کا باپ بھی کہتے تھے، کے اچانک اسلام آباد میں قتل کے بعد ان کے بڑے بیٹے حامد الحق پارٹی سربراہ مقرر ہوئے تھے۔ پارٹی پہلے ہی کافی کمزور تھی۔ مرحوم مولانا سمیع الحق پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی بنے تاہم اس کا الیکشن میں کچھ خاص فائدہ نہیں ہوا البتہ انہوں نے صوبائی حکومت سے مدرسے کے لیے مختلف مدات میں کافی فنڈز لیے۔ جبکہ سینٹ کے لیے بھی میدان میں اترے لیکن پی ٹی آئی نے حمایت کی یقین دہانی کرائی تاہم ووٹ نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیےفتنہ الخوارج نے مولانا حامد الحق حقانی کو خواتین کی تعلیم کے حق میں بولنے پر نشانہ بنایا
جے یو آئی کے اندرونی ذرائع کے مطابق جے یو آئی س ایک عرصے سے مکمل طور پر فعال نہیں ہے، صرف نوشہرہ تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ ان کے مطابق مولانا سمیع الحق نے پی ٹی آئی حکومت سے فائدہ تو اٹھایا لیکن اس سے پارٹی کو نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا حالات یہاں تک پہنچ چکے ہیں کہ پارٹی سربراہ بھی نشست نہیں نکال سکتے ہیں۔
انہوں نے تصدیق کی کہ ان حالات کو دیکھ کر جے یو آئی س کو باقاعدہ طور جے یو آئی ف میں ضم کرنے کی بات چل رہی تھی۔
موحوم حامد الحق اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کب ہوئی تھی؟
درالعلوم حقانیہ اور جے یو آئی ف کے رہنماؤں نے مولانا حامد الحق اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات اور سیاسی طور پر ایک ہونے کے حوالے مشاروت کی تصدیق کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان 20 جنوری کو درالعلوم حقانیہ آئے تھے۔ وہ بظاہر تو درستار بندی میں شرکت کے لیے اپنی مادر علمی آئے تھے اور اپنے خطاب میں بتایا تھا کہ انہوں نے 8 سال تک درالعلوم حقانیہ میں دینی تعلیم حاصل کی ہیں۔ تاہم اندرونی باخبر ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا دارالعلوم میں آنے کا مقصد سیاسی تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ 20 جنوری کو مولانا حامد الحق کی دعوت پر مولانا فضل الرحمان درالعلوم حقانیہ آئے تھے، ان کی اور مرحوم مولانا حامد الحق جو اپنی جماعت کے سربراہ تھے کے درمیان تفیصلی ملاقات ہوئی تھی۔ اور کافی معاملات طے پاگئے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ مولانا حامد الحق پارٹی کی کمزور سیاسی پوزیشن کے حوالے سے پریشان تھے۔ فنڈنگ کی کمی اور دیگر مسائل کی وجہ سے وہ کوششوں کے باوجود پارٹی کو دوبارہ فعال کرنے سے قاصر تھے۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مزید مشاورت اور معاملات کو حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق ہوا تھا۔ اور تنظیمی سطح پر رابطے شروع ہوئے تھے۔
کیا نئے سربراہ بھی والد کے نقش قدم پر چلیں گے؟
مولانا سمیع الحق کے ایک قریبی رشتہ دار نے بتایا کہ عبدالحق ثانی کی تربیت ان کے والد نے کی تھی۔ وہ ہر اہم موقع پر والد کے ساتھ ہوتے تھے اور والد کے تمام سیاسی فیصلوں سے واقف ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ عبد الحق ثانی نوجوان ہیں، پرعزم ہیں اور والد کے مشن کو آگے بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔ لیکن ان کے لیے حالات اتنے سازگار بھی نہیں ہیں۔ ان کے مطابق ان کی جماعت کی فنڈنگ کا اہم ذریعہ درالعلوم حقانیہ ہے جبکہ اس وقت حقانیہ کا کنٹرول ان کے والد کے چچا کے پاس ہے۔ جبکہ پارٹی کو اس وقت فنڈز کی سخت ضرورت ہے۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ مولانا سمیع الحق دارالعلوم اور سیاسی جماعت کو ایک ساتھ لے کر چل رہے تھے جبکہ ان کے بعد اب حالات پہلے جیسے نہیں رہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سمیع الحق کے بعد مدرسے کو بھی فنڈنگ کا ایشو درپیش ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نئے سربراہ کو بخوبی علم ہوگا کہ 20 جنوری کو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیوں ہوئی تھی اور اس میں کیا بات ہوئی تھی۔ ‘بظاہر تو یہی لگ رہا ہے ان کے پاس ضم کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔’
انہوں نے اپنی دلیل کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ عبد الحق ثانی سمیع الحق جتنے مقبول اور بااثر بھی نہیں ہیں اور نہ ہی ان کے مضبوط سیاسی رابطے ہیں۔
جے یو آئی ف اور س کے ضم ہونے کے حوالے سے موقف کے لیے رابطہ کرنے پر جے یو آئی ف کے ایک اہم عہدیدار نے 20 جنوری کی ملاقات کی تصدیق کی اور نام ظاہر کرکے بات کرنے سے معذرت کی۔ انہوں نے بتایا کہ ضم کی بات چل رہی ہے۔ ‘ہم پہلے بھی ایک تھے۔ اب بھی ہیں۔ حقانیہ میں س سے زیادہ ف کے ووٹرز ہیں۔ ‘
انہوں نے کہا کہ خودکش حملے کے بعد ابھی مناسب نہیں ہے کہ فوراً اس پر بات شروع ہوسکے۔ حالات معمول پر آنے کے بعد دوبارہ بات شروع ہو سکتی ہے۔ لیکن فی الحال نئے سربراہ سے اس معاملے پر کوئی بات یا رابطہ نہیں ہوا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جمعیت علما اسلام (ف) جمعیت علما اسلام س عبدالحق ثانی مولانا حامد الحق مولانا سمیع الحق مولانا فضل الرحمان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جمعیت علما اسلام ف جمعیت علما اسلام س عبدالحق ثانی مولانا حامد الحق مولانا سمیع الحق مولانا فضل الرحمان کہ مولانا حامد الحق مولانا فضل الرحمان درالعلوم حقانیہ ا ذرائع نے بتایا کہ جمعیت علما اسلام مولانا سمیع الحق عبدالحق ثانی کو سمیع الحق کے مقرر کیا گیا سربراہ مقرر حقانیہ میں جے یو آئی ف الحق حقانی جے یو آئی س کے سربراہ کے مطابق ہوئی تھی نہیں ہے والد کے کے بعد کے لیے
پڑھیں:
پاکستان علما کونسل نے بلوچستان میں قتل خاتون کے والدین کے بیان کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیدیا
پاکستان علما کونسل نے بلوچستان میں قتل خاتون کے والدین کے بیان کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان علما کونسل نے بلوچستان میں قتل ہونے والی خاتون کے والدین کی طرف سے آنے والے بیان کو قرآن و سنت اور پاکستان کے آئین اور قانون کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ قتل میں والدین کی مرضی شامل تھی۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل و سیکریٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مولانا حافظ مقبول احمد ، علامہ طاہر الحسن، مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا محمد اشفا ق پتافی، مولانا محمد اسلم صدیقی، مولانا عزیز اکبر قاسمی، مولانا مبشر رحیمی اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریاست پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں، حکومت بلوچستان، بلوچستان کی عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ قتل کرنے والوں کے سہولت کاروں کے خلاف ایکشن لیں۔
بیان میں کہا گیاکہ والدین کا یہ بیان قرآن و سنت کے احکامات اور پاکستان کے آئین اور دستور کے خلاف ہے اور اسے مکمل طور پر مسترد کیا جاتا ہے، شریعت اسلامیہ یہ حکم دیتی ہے کہ اگر کسی ظلم میں کوئی بھی قریبی عزیز بھی شامل ہو تو اس کو بھی سزا ملنی چاہیے۔اس میں مزید کہا گیا کہ والدین کے بیان میں یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ خاتون کے قتل میں والدین کی مرضی شامل تھی جو کہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے اور اس حوالے سے مکمل تحقیقات اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ذمہ داری ریاست پاکستان کی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس حوالے سے کوئی کوتاہی نہیں ہوگی۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہا کہ بلوچستان میں قتل مرد،عورت کے والدین بھی قاتلوں کو معاف کرنا چاہیں تو یہ کسی صورت جائز نہیں، شریعت بھی اس طرح کے قاتلوں کو معافی کا حق نہیں دیتی، عورت کے والدین کو بھی اس قتل ناحق میں مجرم تصور کرنا ہوگا۔
خیال رہے کہ پاکستان علما کونسل کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ مقتولہ کی والدہ نے اپنے جاری بیان میں کہا تھا یہ کوئی بے غیرتی نہیں تھی بلکہ بلوچ رسم و رواج کے مطابق کیا گیا۔انہوں نے کہا تھا کہ بانو کو بلوچی رسم و رواج کے مطابق سزا دی گئی، بلوچی معاشرتی جرگے کے ذریعے بانو کو سزا دی گئی، ہمارے لوگوں نے کوئی ناجائز فیصلہ نہیں کیا، ہم نے لڑکی کو قتل کرنے کا فیصلہ سردار شیر باز ساتکزئی کے ساتھ نہیں، بلکہ بلوچی جرگے میں کیا۔انہوں نے کہا تھا کہ میں اپیل کرتی ہوں کہ سردار شیر باز ساتکزئی اور دیگر گرفتار افراد کو رہا کیا جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچھبیس نومبر احتجاج کے مقدمات جلد سماعت کیلئے مقرر، ججز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں چھبیس نومبر احتجاج کے مقدمات جلد سماعت کیلئے مقرر، ججز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں پاکستان اور آسٹریا میں تجارت، اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، صدرِ مملکت پی ٹی آئی کو سلام ، مایوس نہ ہوں آپ کے مقدمات کا بھی میرے کیس جیسا انجام ہو گا ، جاوید ہاشمی کا... انفارمیشن کمیشن نے شہریوں کو معلومات فراہم نہ کرنے پر متعدد افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری معاشی بہتری کیلئے ناگزیر ہے، وزیراعظم نومئی کرنے اور کرانے والے پاکستان کے اصل دشمن ہیں، عظمی بخاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم