پاک بحریہ کے جہاز اصلت کی انڈونیشیا میں کثیر القومی بحری مشق کموڈو-25 میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
پاک بحریہ کے جہاز اصلت نے بیرون ملک تعیناتی کے دوران انڈونیشیا میں کثیر القومی بحری مشق کموڈو-25 میں شرکت کی۔
مشق کموڈو-25 میں 38 ممالک کی بحری افواج نے شرکت کی۔ پاک بحریہ کی بین الاقوامی بحری مشق میں فعال شرکت، علاقائی امن و استحکام کے لیے عزم کا مظہر ہے۔
مشق کا آغاز فلیٹ ریویو سے ہوا جہاں پی این ایس اصلت نے دیگر جنگی جہازوں کے ساتھ باہمی تعاون کا اور بحری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
پی این ایس اصلت نے کولمبو سری لنکا کا بھی دورہ کیا۔ کمانڈنگ آفسر پی این ایس اصلت نے کمانڈر ویسٹرن نیول ایریا اور دیگر فوجی حکام سے ملاقاتیں کیں۔
پاک بحریہ کے جہاز ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول پر باقاعدگی سے تعینات کیے جاتے ہیں۔
پی این ایس اصلت کا سری لنکا اور انڈونیشیا کا دورہ دونوں دوست ممالک کے ساتھ بحری تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی این ایس اصلت پاک بحریہ اصلت نے
پڑھیں:
پاکستان نے بھارت میں ہاکی ایشیا کپ کھیلنے سے انکار ، بھارتی آفیشل کا دعویٰ
ٍہاکی انڈیا کے آفیشل نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت نہیں کرے گی۔ پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشیا کپ میں شرکت کے معاملے پر بھارتی اخبار سے گفتگو میں ہاکی انڈیا کے آفیشل نے بتایا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر بھارت سفر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ہاکی انڈیا کے آفیشل کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بدھ کو ایشین ہاکی فیڈریشن کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کی وجہ سے ایشیا کپ میں مقابلہ نہیں کر سکتے۔بھارتی اخبار سے گفتگو میں ہاکی انڈیا کے آفیشل نے بتایا کہ بھارتی حکومت پاکستان ہاکی ٹیم کو ویزے جاری کرنے کے لیے رضا مند بھی تھی۔ہاکی انڈیا کے آفیشل نے جولائی کے آخر میں پاکستان ٹیم کے ویزے اپلائی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔آفیشل کا گفتگو میں کہنا تھا کہ اب ہم نے بنگلہ دیش کو شرکت کا دعوت نامہ بھجوا دیا ہے۔دوسری جانب پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کے نومبر دسمبر میں بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں بھی شرکت غیر یقینی ہے۔واضح رہے کہ ایشیا کپ 29 اگست سے 7 ستمبر تک بھارت کے شہر راج گیر میں شیڈولڈ ہے۔