اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صدرٹرمپ نے جن 20نکات کا اعلان کیا ہے وہ ہمارے نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ  پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں معاملات دونوں طرف سے ہیں،گولہ باری روکنا پڑے گی،مذاکرات ہی مسائل کا واحد حل ہے،تمام  معاملات افہام و تفہیم سے حل ہو سکتے ہیں،ایک دوسرے پر الزام تراشی کسی مسئلے کا حل نہیں۔

نائب وزیراعظم نے دورہ امریکا پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یو این اسمبلی کااجلاس 23سے 27ستمبر تک جاری رہا، وزیراعظم نے کشمیر اور فلسطین کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا، وزیراعظم نے اپنی تقریر میں اہم عالمی معاملات کو اجاگر کیا، وزیراعظم نے یو این میں پاکستان کی قیادت کی،وزیراعظم نے اسرائیل کا نام لے کر تقریر میں تنقید کی، وزیراعظم کی تقریر کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھا گیا، گھنٹے میں ایک ملین لوگ تقریر دیکھ چکے تھے،

مریم نواز کے بیان کیخلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ

ان کاکہناتھا کہ اقوام متحدہ میں درجنوں قراردادیں پاس ہو چکی ہیں،اقوام متحدہ، یورپی یونین اور دوسرے عالمی ادارے غزہ میں خونریزی بند کرانے میں ناکام ہو چکے ہیں،غزہ قبرستان بن چکا ہے، غزہ میں امن قائم کرنے کیلئے یو این ناکام ہو چکا ہے،فلسطین اور غزہ کا مسئلہ سب سے زیادہ تکلیف دہ ہے،غزہ میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں،غزہ میں انسانی امداد کو نہیں جانے دیا جارہا۔

اسحاق ڈار کا کہناتھا  کہ 8ممالک کے وزرائے خارجہ اور صدر ٹرمپ کی ٹیم کے درمیان ملاقات ہوئی،8اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنی تجاویز تیار کرکے دیں،8ملکوں کی طرف سے20نکاتی ڈرافٹ تیار کیاگیا،20نکات پر 8ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان جاری کیا، ہمارے اکثر نکات مان لئے گئے،مشترکہ بیان میں غزہ میں امن کیلئے صدر ٹرمپ کی کوششو ں کاخیرمقدم کیاگیا،ان کاکہنا تھا کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی ضروری ہے،غزہ کی تعمیر نو کی جائے،مشترکہ بیان میں کہا گیا مغربی کنارہ غزہ کا حصہ ہوگا، 8ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے دن رات کام کیا۔

بیٹے کے ایک چھوٹے سوال نے میری زندگی بدل دی، کاجول کا انکشاف

نائب وزیراعظم نے کہاکہ غزہ کے حل کیلئے بلائے گئے اجلاس میں 20نکاتی پروپوزل دیا گیا،آٹھ ملکوں کی طرف سے ڈرافٹ بنایاگیا، کچھ ملکوں نے کہا کہ ڈرافٹ پر دستخط ہونے چاہئیں،ہفتے کو بتایا گیا کہ امریکا کا ڈرافٹ مل گیا ہے،پیر کو امریکا نے اعلان کیا اور 20نکات پیش کئے گئے،ٹرمپ نے غزہ معاملے کیلئے اہم نکات پیش کئے،پھر ہم نے طے کیا کہ ہم اپنا مشترکہ بیان جاری کیا جائے،رات ایک بجے مشترکہ بیان کو حتمی شکل دی گئی،

صدر ٹرمپ  نے غزہ کے مسئلے کے حل کیلئے اہم نکات پیش کئے،صدرٹرمپ سے غزہ میں جنگ بندی کے ایک نکاتی ایجنڈے پر بات ہوئی،ان کاکہناتھا کہ ٹرمپ نے جن 20نکات کا اعلان کیا ہے وہ ہمارے نہیں ہیں۔

بھارت چہیتے میچ ریفری پائی کرافٹ کو سر آنکھوں پر بٹھانے لگا

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کے وزرائے خارجہ اعلان کیا اسحاق ڈار

پڑھیں:

گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست

فیصل کریم کنڈی نے خط میں کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔ اسلام تائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط لکھ کر ضم شدہ قبائلی اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے اور اس میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کر کے انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے خط میں مطالبہ کیا کہ قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔

انہوں نے تجویز دی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کر کے قبائلی اضلاع کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے قبل ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کی معاشی و مالی صورتحال کا جائزہ لینا ضروری ہے، جبکہ ٹیکسوں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل یا کسی مناسب آئینی فورم پر فوری طور پر پیش کیا جائے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ قبائلی عوام نے پاکستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ وفاق اور صوبے کی یکساں ٹیکس پالیسی قبائلی عوام کا ریاست پر اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، جبکہ ٹیکس ریلیف سے ضم شدہ اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی اور قومی دھارے میں انضمام کا عمل مزید تیز ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار