وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا نے شرکت کی۔

اجلاس میں اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں پرپیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم کی ہدایت پر ایس سی او کانفرنس 2027 سے قبل نئے کنونشن سنٹر کی تعمیر پر مشاورت کی گئی۔ ‎اجلاس میں جناح کنونشن کے ساتھ دوسرا بڑا کنونشن ہال تعمیر کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ نیا منصوبہ متعدد بڑے کانفرنس و میٹنگ رومز سمیت وسیع کنونشن ہال پر مشتمل ہونا چاہیے، نئے کنونشن ہال کو بین الاقوامی معیار اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا جائے ، منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں بڑی بین الاقوامی کانفرنسز کے انعقاد میں آسانی ہو گی۔

وزیر داخلہ نے منصوبے کے ڈیزائن کیلئے بین الاقوامی و مقامی بہترین آرکیٹکٹس کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی اور ‎ اسلام آباد ایکسپریس وے کی کمرشلائزیشن کا جامع پلان طلب کر لیا۔

اجلاس میں اسلام آباد میں نئے پولیس تھانوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے 6 تھانوں کے تعمیراتی کام 45 دن میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا۔

اس موقع پر ‎چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مزید 10 تھانوں کی عمارت کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے، پارلیمنٹ لاجز کے نئے بلاک کی تعمیر کا کام مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا، ٹی چوک فلائی اوورمنصوبے کی تمام پائلز کو مکمل کر لیا گیا ہے، شاہین چوک کا سنگ بنیاد جلد رکھا جائے گا۔

پاک سیکرٹریٹ کے آر بلاک کی عمارت کی بحالی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ممبران سی ڈی اے اور اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی اسلام آباد اجلاس میں سی ڈی اے

پڑھیں:

اسلام آباد پولیس کی نیشنل پریس کلب میں توڑ پھوڑ، صحافیوں پر تشدد

وفاقی وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس کی پریس کلب میں گھس کر توڑ پھوڑ اور صحافیوں پر تشدد کا نوٹس لے لیا، وزیر داخلہ نے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، اسلام آباد پولیس نیشنل پریس کلب میں داخل ہوگئی، کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ کی۔ اسلام آباد پولیس نے کیفے ٹیریا میں موجود صحافیوں پر بھی تشدد، پولیس پریس کلب ملازم کو بھی گرفتار کر کے لے گئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پریس کلب میں پولیس داخلے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پریس کلب میرے گھر کی طرح ہے، اس واقعہ کی مکمل تفتیش کی جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کی پریس کلب میں گھس کر توڑ پھوڑ اور صحافیوں پر تشدد کا نوٹس لے لیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی۔ محسن نقوی نے تشدد کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں، واقعہ میں ملوث اہلکاروں کا تعین کرکے انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں3گھنٹے طویل اجلاس
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں طویل اجلاس
  • اگلے 12 سے 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش متوقع
  • محسن نقوی کی پارلیمنٹ لاجز کے نئے بلاک کی تعمیر 4 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت
  • اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف ملکی معیشت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • شدید طوفانی سسٹم کی وجہ سے کراچی، سندھ اور اسلام آباد میں بارش، پروازیں متاثر
  • اسلام آباد پریس کلب میں پولیس تشدد، وزیر داخلہ کا نوٹس، آئی جی سے رپورٹ طلب
  • اسلام آباد پولیس کی نیشنل پریس کلب میں توڑ پھوڑ، صحافیوں پر تشدد
  • آزاد کشمیر کے امن کو خراب کرنے کی شرپسندوں کی  کوشش  ہر گز کامیاب نہیں  ہونے دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی