جاپان سے تعلق رکھنے والی ایک 108 سالہ خاتون نے حیرت انگیز عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔
انہوں نے دنیا کی سب سے معمر خاتون حجام کا ریکارڈ اپنے نام کیا ۔  وہ 9 دہائیوں سے بال کاٹنے کا کام کر رہی ہیں۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق Shitsui Hakoishi نامی خاتون دہائیوں سے یہ کام کر رہی ہیں اور ان کا کام چھوڑنے کا ارادہ نہیں۔
ان کا ہیئر سیلون Nakagawa میں موجود ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ‘میں اپنا کام مرتے دم تک جاری رکھوں گی ۔
انہوں نے کہا کہ ‘میں اس عالمی اعزاز پر بہت زیادہ خوش ہوں اور ہر ایک کی شکر گزار ہوں ۔
Shitsui Hakoishi کی پیدائش 10 نومبر 1916 کو ہوئی اور وہ ایک کاشتکار خاندان کی چوتھی اولاد تھیں۔
جب ان کی عمر 14 سال ہوئی تو وہ تنہا ٹوکیو چلی گئیں اور وہاں حجام کا کام سیکھنے کا موقع ملا۔
انہوں نے بتایا کہ ‘میں اس کام میں دیگر ساتھیوں کو پیچھے چھوڑ دینا چاہتی تھی اور میں رات گئے اپنی تکنیکس کا مظاہرہ کرتی تھی ۔
انہیں 1936 میں 20 ویں سالگرہ سے قبل حجام کا لائسنس ملا اور انہوں نے 3 سال بعد اپنے شوہر کے ساتھ ملکر اپنے کاروبار کا آغاز کیا۔
انہیں دوسری جنگ عظیم کے دوران متعدد مشکلات کا سامنا ہوا، ایک فضائی حملے میں ان کا سیلون تباہ ہوگیا جبکہ ان کے شوہر کو جاپانی فوج میں شامل کیا گیا جو جنگ سے گھر واپس نہیں آئے۔
درحقیقت انہیں 1953 میں باضابطہ طور پر شوہر کی موت کا سرکاری نوٹیفکیشن موصول ہوا، جس کے بعد انہوں نے ایک کرسی پر مشتمل دکان کھولنے کا فیصلہ کیا تاکہ اپنے دونوں بچوں کی پرورش کرسکیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی لمبی زندگی کا راز ہر روز درجنوں ورزشیں کرنے میں چھپا ہوا ہے جو وہ 70 سال کی عمر سے کر رہی ہیں۔
ان کی اسی عادت کے باعث انہیں 2021 کے ٹوکیو اولمپکس میں مشعل اٹھانے کے لیے بھی منتخب کیا گیا تھا۔
اب ان کے گھٹنوں میں درد رہتا ہے جس کے باعث وہ پہلے کی طرح بہت زیادہ بال نہیں کاٹتی مگر اب بھی ہر ماہ محدود افراد کی حجامت خود کرتی ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انہوں نے

پڑھیں:

لاہور؛ شوہر کے قتل کا معمہ حل، بیوی اور اسکا آشنا ملوث نکلے

لاہور:

گرین ٹاؤن میں شہری آصف کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، مقتول کو اس کی بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ قیصرہ نے اپنے آشنا رضوان شاہ کے ساتھ مل کر شوہر کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ رضوان شاہ مقتول آصف کے پاس کام کرتا تھا اور اسی دوران دونوں کے درمیان تعلقات قائم ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزم رضوان نے آصف کو اس کے کارخانے میں قتل کیا اور بعد ازاں لاش کو موٹر سائیکل پر رکھ کر پتوکی کے قریب نہر میں پھینک دیا۔ ذرائع کے مطابق آصف کے قتل کے بعد اس کی بیوی قیصرہ اپنے آشنا رضوان سے شادی کرنا چاہتی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول آصف کے لاپتا ہونے کا مقدمہ 23 اکتوبر کو خود اس کی بیوی قیصرہ نے ہی درج کرایا تھا تاکہ شک اس سے ہٹ جائے۔ تاہم تفتیش کے دوران شواہد اور بیانات میں تضادات سامنے آئے جس پر پولیس نے قیصرہ اور رضوان شاہ کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مقتول کی لاش نہر سے برآمد کر لی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ندی میں ڈوبنے والی خاتون ڈاکٹر کا ڈیڑھ ماہ بعد بھی سراغ نہ لگایا جاسکا
  • ڈکی بھائی جوا ایپ کیس؛ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرلیا
  • پاکستان میں کھجور کی سالانہ پیداوار میں حیرت انگیز اضافہ، کروڑوں ڈالرز کا منافع
  • شوہر سے جھگڑے پر خاتون کی زہریلی سپرے پی کر خود کشی  
  • خواتین نے ہنی ٹریپ اور جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا، کمرے میں خفیہ کیمرے لگائے گئے، شیر افضل مروت کا انکشاف
  • پتوکی: بیوی نے دوست کیساتھ ملکر شوہر کو قتل کر کے لاش نہر میں پھنکوا دی
  • بہار کے وزیراعلٰی کو اپنے 20 سالہ دور اقتدار کا حساب دینا چاہیئے، اشوک گہلوت
  • لاہور؛ شوہر کے قتل کا معمہ حل، بیوی اور اسکا آشنا ملوث نکلے
  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون رکن اور ان کے شوہر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
  • بٹ کوائن کی گراوٹ نے 7 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، سرمایہ کار خوفزدہ