چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نواز شیڈول پر کرکٹرز آئی سی سی پر برہم
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے بھارت نواز شیڈول پر کرکٹرز نے تنقید کے نشتر چلادیے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اپنے تمام میچز صرف ایک ہی وینیو دبئی میں کھیل کر چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ چکا ہے جبکہ دیگر ٹیمیں اس سے میچ کھیلنے کیلئے پاکستان اور دبئی کے درمیان گھن چکر بنی رہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے لاڈلے بھارت کی ہر موقع پر سہولت کاری کی گئی، مدمقابل سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ آخری میچ میں ہونے کی وجہ سے دونوں ممکنہ حریفوں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کو دبئی بھیج دیا گیا۔
مزید پڑھیں: بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کو زبردست قرار دے دیا
جنوبی افریقی ٹیم انگلینڈ سے میچ کے بعد اتوار کی دوپہر دبئی پہنچی جبکہ پیر کو اسے واپس لاہور آنا پڑا، جہاں پر بدھ کو دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے شکست دے دی، جس سے ٹیم کے فائنل کھیلنے کا خواب بکھر گیا، اس مقابلے میں پروٹیز کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے ڈیوڈ ملر نے شکست کی ذمہ داری میگا ایونٹ کے شیڈول پر ڈال دی۔
مزید پڑھیں: روہت شرما کا بڑا کارنامہ، تاریخ ساز ریکارڈ بنانے والے دنیا کے پہلے کپتان بن گئے
انھوں نے کہا کہ کراچی سے دبئی کی فلائٹ ایک گھنٹہ اور 40 منٹ کی تھی مگر یہ ہمارے لیے آئیڈیل ثابت نہیں ہوئی، رات کو دیر سے ختم ہونے والے میچ کے اگلے ہی روز صبح ہمیں اڑان بھرنا پڑی، ہم سہ پہر 4 بجے دبئی پہنچے اور اگلے روز صبح ساڑھے 7 بجے واپس لوٹنا پڑا، یہ کوئی اچھی چیز نہیں تھی، اگرچہ ہمیں ریکور ہونے کیلئے وقت ملا مگر فالتو میں دبئی کا چکر ہمارے لیے کسی صورت آئیڈیل صورتحال نہیں رہی۔
مزید پڑھیں: سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید کو "جوکر" قرار دیدیا
یاد رہے کہ سیمی فائنل میں ڈیوڈ ملر نے 67 بالز پر سنچری بنائی مگر ان کی ٹیم 50 رنز سے ہار گئی تھی۔
ادھر انگلینڈ کے سابق کرکٹر ڈیوڈ لائیڈ کے مطابق یہ انتہائی شرمناک ہے کہ دنیائے کرکٹ کا ایک انتہائی اہم ٹورنامنٹ کھیلا جا رہا ہے اور اس کیلیے اتنے مضحکہ خیز انتظامات کیے گئے، یہ انتہائی مزاحیہ صورتحال ہے جسے آپ نے بنایا، میرے پاس وضاحت کیلیے الفاظ ہی نہیں رہے، آپ ٹیموں کو ادھر ادھر گھماتے رہے، یہ کافی مزاحیہ چیز رہی لیکن اگر میں اس صورتحال سے دوچار ہونے والا پلیئر ہوتا تو میرے لیے یہ مزاحیہ نہ ہوتی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا اور بھارت پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کیلیے بےتاب
جنوبی افریقا اور بھارت آج پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتنے کیلیے مدمقابل آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب فائنل میں آسٹریلیا یا انگلینڈ میں سے کوئی ایک بھی ٹیم موجود نہیں ہوگی۔
بھارتی ٹیم اس سے قبل دو مرتبہ فائنل کھیل چکی ہے تاہم اسے دونوں مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جنوبی افریقی ٹیم نے پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔
سیمی فائنل میں انگلینڈ کو تاریخی شکست سے دوچار کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم پہلے مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف ہی 69 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم نے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف ویمنز ون ڈے کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا۔
یاد رہے کہ پہلے مرحلے میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا۔