چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں شاندار انعقاد، آئی سی سی نے ’’شکریہ پاکستان‘‘ کے ساتھ ویڈیوشیئر کردی۔
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھی چیمپئنز ٹرافی کے شاندار انعقاد پر پاکستان کی میزبانی کا معترف ہوگیا اور ویڈیو جاری کر دی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جا رہی ہے جس کا سفر پاکستان میں تمام ہوا اور فائنل میچ ہائبرڈ ماڈل کے تحت 9 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اس شوپیس ایونٹ کے پاکستان میں شاندار انعقاد اور میزبانی کے انتظامات دیکھ کر پی سی بی اور پاکستان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا اور اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاو?نٹ سے چیمپئنز ٹرافی کے یادگار لمحات کی ویڈیو شیئر کر دی۔اس ویڈیو میں جہاں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنلز تک کے میچز کے سنسنی خیز لمحات دکھائے گئے ہیں وہیں شائقین کا جوش وجذبہ بھی دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان کے مختلف شہروں میں سفر، تاریخی اور یادگار مقامات، افتتاحی تقریب، 2017 کے چیمپئن کپتان سرفراز احمد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ویڈیو کا آغاز چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ جلی حروف میں Thank you Pakistan (شکریہ پاکستان) کے جملے سے کیا گیا ہے۔دریں اثنا آئی سی سی سیفٹی اینڈ سیکیورٹی منیجر ڈاکٹر ڈیومسکر نے بھی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے ایونٹ کو شاندار قرار دیا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی پولیس رینجرز اور آرمی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ پورے ٹورنامنٹ میں سیکیورٹی اداروں نے بھرپور تعاون کیا۔ڈیومسکر نے مزید کہا کہ مجھے ذاتی طور پر کوئی شک نہیں کہ یہاں پروفیشنلزم بہت شاندار تھا، اس ٹورنامنٹ سے پوری دنیا میں پاکستان، عوام اور سیکیورٹی اداروں کا مثبت امیج جائے گا۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز پاکستان کی میزبانی میں 19 فروری سے ہوا تھا۔ فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کوالیفائی کر چکی ہیں۔بھارت کے پاکستان نہ آنے کی ضد کے باعث فائنل میچ 9 مارچ کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں کھیلا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں پاکستان کی
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کیخلاف شاندار کامیابی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 13ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
اس سے قبل ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33 رنز سے شکست دے دی
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 17 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف مکمل کرکے میچ اپنے نام کیا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں یہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی مسلسل 5ویں کامیابی ہے جبکہ ملتان سلطانز اب تک صرف ایک میچ ہی اپنے نام کرسکی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ایس ایل