Daily Ausaf:
2025-07-26@00:13:23 GMT

بھارتی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT

انبالہ(ویب ڈیسک ) ہریانہ کے پنچکولہ میں بھارتی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جبکہ پائلٹ محفوظ رہا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی فضائیہ (IAF) کا ایک لڑاکا طیارہ جمعہ کو ہریانہ کے ضلع پنچکولہ میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی ایئر فورس کے مطابق، پائلٹ کو سسٹم کی خرابی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ایجکٹ ہونے سے قبل طیارے کو رہائشی علاقے سے دور لے گیا تھا۔

بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے بھارتی ایئر فورس کی طرف سے تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارے نے امبالہ ایئربیس سے تربیتی پرواز پر اڑان بھری تھی۔

خیال رہے کہ گزشہ ماہ میراج 2000 لڑاکا طیارہ مدھیہ پردیش کے شیو پوری کے قریب اس وقت گر کر تباہ ہو گیا تھا جب وہ معمول کی تربیت پر تھا۔ حادثے سے قبل دونوں پائلٹ بحفاظت باہر نکل چکے تھے۔

نومبر 2024 میں، ایک MiG-29 لڑاکا طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے معمول کی تربیت کے دوران اتر پردیش کے آگرہ کے قریب ایک میدان میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ اس دوران میں پائلٹ محفوظ رہا تھا۔
مزیدپڑھیں:رمضان المبارک میں کراچی سمیت لاہور اور پشاور میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بھارتی ایئر فورس لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

پڑھیں:

بھارتی فضائیہ کے سابق آفیسر نے ایئر ڈیفنس کی حقیقت کا پردہ چاک کردیا

بھارتی فضائیہ کے سابق آفیسر ہرجیت سنگھ نے  بھارتی فوج کے اندر پھیلی افراتفری، ذہنی عدم توازن اور فیصلہ سازی کی ناکامی کو بے نقاب کردیا ہے۔

دی وائر کے مطابق ہرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی ایئر ڈیفنس میں شدید ذہنی دباؤ اور نفسیاتی مسائل کے حامل بہت سےافسران  ہیں۔ بھارتی فوج کا ایئر ڈیفنس نظام دراصل ایک افسوسناک  کہانی اور کھلا مذاق ہے۔ ایئر ڈیفنس جوائن کرلو، پرسکون زندگی گزارو۔

ہرجیت سنگھ نے کہا کہ بھارتی فوج میں ہر افسر جنرل کے منصب کے لیے کوشاں ہوتا ہے۔ یہی دباؤ بھارتی ایئر ڈیفنس میں شدید ذہنی دباؤ اور نفسیاتی مسائل کو جنم دیتا ہے۔  میں نے خود ایئر ڈیفنس آرٹلری میں کئی نفسیاتی مسائل کے حامل افسران دیکھے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہرجیت سنگھ نے مزید کہا کہ اگر بھارتی ایئر ڈیفنس کا اصل ساز و سامان دیکھیں تو صورتحال اور بھی واضح ہو جاتی ہے۔ بھارتی ایئر ڈیفنس  کے پاس آج بھی تقریباً 80 فیصد ایئر ڈیفنس توپیں موجود ہیں۔ یہ توپیں جدید جنگی ماحول میں مکمل طور پر بےکار ہو چکی ہیں۔

ہرجیت سنگھ کے مطابق آج کے ڈرونز، کروز میزائلز اور ہائپرسانک ٹیکنالوجی کے دور میں یہ توپیں کہاں استعمال ہوں گی؟۔ بھارتی ایئر ڈیفنس کے ڈرونز بھی نہایت کم معیار کے ہیں، یہ بمشکل قابلِ پرواز ہوتے ہیں۔  

بھارتی ایئر ڈیفنس کا افسر کہتا ہے  میں  ریڈار آن نہیں کر سکتا، کیونکہ اس کا پتا چل جائے گا۔ تو پھر سوال یہ ہے کہ  جب ریڈار ہی نہیں چلے گا تو دشمن کے طیارے، میزائل یا ڈرونز کا پتا کیسے لگے گا؟۔

یہ تمام حقائق بھارتی فوج کے ایئر ڈیفنس نظام کی نااہلی اور اندرونی خرابیوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ بھارتی ایئر ڈیفنس آج بھی ایک غیر مؤثر، فرسودہ اور ناتجربہ کار ڈھانچے پر قائم ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • بھارتی فضائیہ کے سابق آفیسر نے ایئر ڈیفنس کی حقیقت کا پردہ چاک کردیا
  • روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 48 افراد ہلاک
  • روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام افراد ہلاک
  • روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ، تمام مسافر ہلاک
  • روس کا مسافر طیارہ پہاڑوں میں گر کر تباہ، 49 افراد کی ہلاکت کا خدشہ
  • روس کا مسافر طیارہ خراب موسم کی وجہ سے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ، 49 افراد کی ہلاکت کا خدشہ
  • روس میں مسافر طیارے گر کر تباہ، بچوں سمیت 49 ہلاک
  • روس کے مشرق بعید میں لاپتا ہونے والا مسافر طیارہ تباہ، ملبہ مل گیا
  • اٹلی میں چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر گیا، پائلٹ اور خاتون ساتھی ہلاک، متعدد گاڑیاں جل گئیں
  • ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: بھارت نے برطانوی خاندانوں کو غلط لاشیں بھیج دیں