لیجنڈری اداکارہ وجنتی مالا انتقال کرگئیں؟ بیٹے کا بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
بھارتی فلم انڈسٹری کی عہد ساز اداکارہ 91 سالہ وجنتی مالا کے انتقال کی خبروں پر ان کے مداح پریشان ہوگئے تھے تاہم اب اداکارہ کے بیٹے کا بیان سامنے آگیا۔
صرف 16 سالہ کی عمر میں فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی وجنتی مالا کو 1954 میں فلم ناگن نے شہرت کی بلندی پر پہنچا دیا تھا۔
اگلے ہی برس یعنی 1955 کی فلم ’’دیو داس‘‘ میں وجنتی مالا نے چندرا مکھی کا کردار ادا کیا جو امر ہوگیا اور آج بھی مداض اس کے سحر میں مبتلا ہیں۔
گزشتہ برس ہی وجنتی مالا کو بھارت کا دوسرا اعلیٰ ترین سویلین اعزاز پدما وبھوشن ملا تھا۔ انھوں نے فلم سنگم، جویل تھیف، آمرا پالی، گنوار اور متعدد ہٹ فلموں میں کام کیا۔
وجنتی مالا کی اچانک موت کی خبروں نے مداحوں کو غم زدہ کردیا تھا تاہم ان بیٹے نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ بالکل ٹھیک اور صحت مند ہیں۔
اداکارہ اور رقاصہ وجنتی مالا کے بیٹے نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ بغیر تصدیق کیے کوئی خبر چلانے سے گریز کریں۔ ایسی خبریں اہل خانہ پر قیامت پر بن ٹوٹتی ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وجنتی مالا
پڑھیں:
سارک کے سابق سیکریٹری جنرل نعیم الحسن ٹورنٹو میں انتقال کرگئے
پاکستان کے سابق سفارت کار اور سارک کے سابق سیکریٹری جنرل نعیم الحسن ٹورنٹو میں انتقال کر گئے، وہ اووکول میموریل اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
نعیم الحسن مختلف ممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہے۔
نعیم الحسن 1996ء سے 1998ء تک ساؤتھ ایشین ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن (سارک) کے سیکریٹری جنرل رہے، وہ 2001ء میں سفارت کاری سے ریٹائرڈ ہوئے۔
نعیم الحسن کچھ برسوں سے ٹورنٹو میں اپنے بچوں کے ساتھ رہ رہے تھے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ اسنا مسجد مسی ساگا میں ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین اووکول کے قبرستان میں کی جائے گی۔
Post Views: 1