صدر مملکت اور وزیراعظم کا خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
صدر مملکت اور وزیراعظم کا خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
خواتین کے عالمی دن پر اپنے ایک پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ خواتین ہماری آبادی کا نصف حصہ ہیں، خواتین معاشرتی، اقتصادی اور سیاسی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں، قومی ترقی کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو تعلیم، معاشی مواقع اور قائدانہ کرداردینا ہوگا،ہمیں ایک ہمہ جہت اور مساوات پر مبنی معاشرہ تشکیل دینا ہے، خواتین کے تحفظ، تعلیم اور معاشی آزادی کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، کاروباری اور نجی شعبے کو خواتین کیلئے مساوی مواقع اور محفوظ ماحول فراہم کرنا چاہیے۔
آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان عالمی معاہدوں کے مطابق خواتین کے حقوق کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، پاکستان نے تمام شعبوں میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کیلئے اقدامات کیے ہیں۔
خواتین کا معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہے: وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہم اس امر کی تجدید کرتے ہیں کہ خواتین ہمارے معاشرے کی معمار، ہمارے گھروں کا ستون، اور ہمارے مستقبل کو استوار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری زندگیوں میں خواتین کا انتہائی اہم کردار ہے، کلاس رومز سے لے کر بورڈ رومز تک، میدانوں سے لے کر فرنٹ لائنز تک پاکستانی خواتین ہماری قوم کے روشن مستقبل کو سنوار رہی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس سال خواتین کے عالمی دن کا تھیم ’’تمام خواتین اور لڑکیوں کے لیے حقوق، مساوات، اور انہیں بااختیار بنانا‘‘ دراصل ایک عزم کا اعادہ ہے جو ایک ایسا معاشرہ بنانے کی ہماری مشترکہ ذمہ داری کی یاد دلاتا ہے ۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارا مذہب اسلام خواتین کی عزت اور حقوق پر بہت زور دیتا ہے، حکومت پاکستان نے پالیسی سطح پر مداخلت، قانونی اصلاحات اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے خواتین کے حقوق کو آگے بڑھانے میں اہم پیشرفت کی ہے، حقیقی صنفی مساوات کی طرف ہمارا سفر ابھی ختم نہیں ہوا۔
وزیراعظم نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے، جب ہم خواتین کی تعلیم، صحت اور معاشی آزادی میں سرمایہ کاری کرتے ہیں تو ہم نہ صرف افراد بلکہ آنے والی نسلوں کو ترقی دیتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئیے آج کے دن ہم خواتین کے حقوق کے احترام کو مزید آگے بڑھانے اور ایک ایسے پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرنے کے اپنے اجتماعی عزم کا اعادہ کریں جہاں ہر عورت کی صلاحیتوں کا ادراک ہو اور ہر بیٹی کا خواب اس کی پہنچ میں ہو۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خواتین کو بااختیار عزم کا اعادہ صدر مملکت ا کہنا تھا کہ اہم کردار خواتین کی خواتین کے کہ خواتین میں اہم کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان اور روس کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے : صدر مملکت
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاک, روس تعلقات مشترکہ مفادات کی بنیاد پر گزشتہ برسوں میں بہتر ہوئے ہیں، حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر روابط بڑھے ہیں۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق روس کے 35ویں قومی دن کے موقع پر ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔ پاکستان اور روس علاقائی وعالمی پلیٹ فارمز پر قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان روس کو ایک اہم عالمی طاقت سمجھتا ہے۔ روس یوریشین خطے میں علاقائی امن و استحکام یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، صدر آل پاکستان انجمن تاجران
صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے، آئیے ہم پاکستان اور روس کے درمیان تفہیم اورتعاون بڑھانے کے عزم کی تجدید کریں۔
مزید :