ڈیرہ غازی خان پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
ڈیرہ غازی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈیرہ غازی خان میں پولیس کی چیک پوسٹ لکھانی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جسے جوانوں نے ناکام بنا دیا۔
ڈی پی او کے مطابق دہشتگردوں نے سحری کے وقت پولیس چیک پوسٹ لکھای پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جسے اہلکاروں نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار ہو گئے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ غازی خان کی سرحدی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا ڈیرہ غازی خان پولیس نے بہادری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کیا، ڈی جی خان پولیس نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے۔
’ بھارتی کپتان سے ہی پوچھ لیں کہ ۔۔۔‘ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل س قبل برطانوی میڈیا بھی برس پڑا
وزیر داخلہ کا کہنا تھا پنجاب پولیس کے جوانوں نے پروفیشنل انداز میں خوارجی دہشتگردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور ان مزموم عزائم کو ناکام بنایا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: خوارجی دہشتگردوں ڈیرہ غازی خان چیک پوسٹ
پڑھیں:
ہنگو: پولیس قافلے پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی
— فائل فوٹوخیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس قافلے کو آئی ای ڈی حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہنگو کے علاقے دوآبہ میں ہونے والے بم حملے کے بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قافلے میں ایس پی انویسٹی گیشن عبدالصمد، ڈی ایس پی ٹل مجاہد اور ایس ایچ او عمران الدین جارہے تھے۔
پولیس کے مطابق حملے میں ایس ایچ او تھانہ دوآبہ عمران الدین سمیت سب انسپکٹر جہاد علی اور ڈسٹرکٹ اسپیشل برانچ کا اہلکار عابد بھی زخمی ہوا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ہنگو میں ہونے والے بم دھماکے میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر تین پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہوگئے تھے۔