وفاقی وزیر داخلہ کا ڈی جی خان میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی جی خان کی سرحدی چیک پوسٹ لکھانی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیک پوسٹ لکھانی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان پولیس نے بہادری کیساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کی ٹیم کو خراج تحسین کرتے ہیں، ڈیرہ غازی خان پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب پولیس نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں دہشتگردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا، دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے والی پولیس کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، پولیس کے بہادر اور پیشہ ورانہ سپوتوں پر فخر ہے۔علاوہ ازیں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض اور قومی ذمہ داری ہے، خواتین کو جو حقوق دین اسلام نے دئیے اس کی مثال نہیں ملتی، خواتین کی عزت و وقار کا تحفظ کرنے والے معاشرے ہی آگے بڑھتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ تعلیم، ملازمت اور آگے بڑھنے کے یکساں مواقع تک رسائی تمام خواتین کا حق ہے، خواتین کی عملی میدان میں شرکت معاشرتی ترقی کا اہم ستون ہے، خواتین کی طاقت کو تسلیم کئے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔محسن نقوی نے کہا کہ خواتین ہماری آبادی کا نصف حصہ ہیں، اب بھی خواتین کو تشدد اور امتیازی سلوک کا سامنا ہے جس کے خلاف بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے، ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان میں خواتین کے لئے ایک بہتر، محفوظ اور ترقی یافتہ ماحول فراہم کریں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر محسن نقوی نے وفاقی وزیر وزیر داخلہ نے کہا کہ
پڑھیں:
راولپنڈی: اسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی نازیبا ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار گرفتار
راولپنڈی کے علاقے گوجرخان میں خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
گرفتار پولیس کے خلاف درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق گرفتار اہلکار ٹی ایچ کیو اسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی خفیہ ویڈیوز بناتا تھا۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے موبائل فون سے خواتین کی 300 سے زائد ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئیں ہیں۔