تشدد کی شکار خواتین کو قانونی معاونت فراہم کر رہے ہیں: وزیرِ اطلاعات پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تشدد کی شکار خواتین کو قانونی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔
خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ بچوں، خواتین پر تشدد میری ریڈ لائن ہے، بچیوں کے تحفظ کی بات آتی ہے تو مختلف چیزوں کو بہانہ بنایا جاتا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ دھی رانی پروگرام کے تحت بھی پہلا مرحلہ جاری ہے، اس پروگرام کا سیکنڈ فیز بھی شروع ہو گا۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہمارے دوست ممالک کو بھی پتہ ہے کہ فتنہ کون ہے۔
اپنے صوبے میں خواتین کے لیے جاری پروگراموں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ نےحکم دیا ہے کہ جتنی بچیوں نے درخواستیں دی ہیں ان کو الیکٹرک بائیکس ملیں گی، اس کے علاوہ الیکٹرک بسز میں بھی خواتین کے لیے حصہ مختص کیا گیا ہے۔
خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں رہنے والی تمام خواتین کو مبارک باد پیش کرتی ہوں، ہمیں اپنے معاشرے کے اندر خواتین کی تفریق ختم کرنےکی بہت ضرورت ہے، اپنےخلاف ہونے والے ظلم پر اب خواتین بات کرنے لگی ہیں۔
بچیوں میں تعلیم کے شوق کے حوالے سے انہوں کہا کہ جس بورڈ میں رزلٹ اٹھا کر دیکھ لیں بچیاں ٹاپر ملتی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اطلاعات پنجاب خواتین کے نے کہا
پڑھیں:
سیاسی بیروزگاری کے رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی‘ پی پی اس بیانیے میں شامل نہ ہو: عظمیٰ بخاری
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کے لیے پی ٹی آئی ہی کافی، پیپلز پارٹی کو اس بیانیے میں شامل ہونے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ پنجاب اس وقت ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کر رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز اور پنجاب کی انتظامیہ دن رات سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف میں مصروف ہیں۔ پنجاب حکومت اپنے وسائل سے متاثرین کو ہرممکن مدد فراہم کر رہی ہے وفاق یا کسی دوسری تنظیم سے کسی قسم کی امداد کی طرف نہیں دیکھا۔ مریم نواز نے تمام وسائل اور حکومتی مشینری کا رخ متاثرہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے۔ اس وقت ہمارا فوکس صرف عوامی خدمت ہے، اسی لیے ہم سیاسی تلخیوں کو اتحادی سمجھ کر برداشت کر رہے ہیں، لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ پیپلز پارٹی کے جعلی فلسفے اور ناکام تھیوریاں سنیں۔ منظور چوہدری اور حسن مرتضیٰ اپنے دکھ اور فلسفے بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کو سنائیں۔ سندھ میں سیلاب سے کوئی بڑا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، اس کے باوجود پیپلز پارٹی وفاق کو بیرون ملک امداد لینے پر مجبور کر رہی ہے جو غیر سنجیدہ رویہ ہے۔