مردان، فریقین میں فائرنگ سے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے طورو اسپتال منتقل کیا، ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں 2 زخمی بچوں کو لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مردان میں فریقین کے درمیان فائرنگ کے واقعے میں 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق مردان کے علاقے طورو قاسم میرہ کڑپندی میں فائرنگ سے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچی۔ میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے طورو اسپتال منتقل کیا، ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں 2 زخمی بچوں کو لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ایک فریق کے 3 بھائی جب کہ دوسرے فریق کا ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ پولیس نے واقعے کے بعد شواہد اکٹھے کرکے اور لوگوں کے بیانات لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا، 5 ڈاکٹرز زخمی
جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑے کے نتیجے میں 5 ڈاکٹرز زخمی ہوگئے۔اسپتال حکام کے مطابق ینگ ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے او پی ڈی کھلوائی تو دوسرے نے بند کرادی،گزشتہ ہفتے تیمارداروں کے ڈاکٹرزپرتشدد کے خلاف وائی ڈی اے کا ایک گروپ احتجاج پر ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نےموقع پر پہنچ کر صورتحال کوقابو کرلیا۔حکام کے مطابق اوپی ڈیز کھلوادی گئی ہیں اور کچھ ڈاکٹروں کو پولیس اپنے ساتھ لے گئی