جے پور کی عدالت نے بالی ووڈ کے تین ستاروں کو ایک اشتہار میں پراڈکٹ کے بارے میں غلط دعوے کرنے پر 19 مارچ کو طلب کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طلبی کا یہ نوٹس جے پور کی ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان، اجے دیوگن، اور ٹائیگر شروف سمیت پان مسالہ بنانے والی کمپنی کے چیئرمین ذاتی حیثیت میں حاضر ہوکر اپنی پوزیشن واضح کریں۔

اس 5 روپے قیمت والے پان مسالہ کے اشتہار میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ "ہر دانے میں زعفران کی طاقت ہے"۔

جس پر جے پور کے ایک رہائشی یوگندر سنگھ بدیال نے کنزیومر عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھی۔ درخواست میں کہا گیا کہ 4 لاکھ روپے فی کلو ملنے والی زعفران اس پان مسالا میں کیسے ہیں جس کی قیمت صرف 5 روپے ہے۔

مدعی نے مزید کہا کہ اشتہار میں کیا گیا یہ دعویٰ کہ ہر دانے میں زعفران موجود ہے، حقیقت سے بہت دور ہے اور یہ جانتے بوجھتے اشتہار میں کام کرنے والے اداکاروں نے توجہ نہیں دی۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ پان مسالا اور گٹکا میں ٹوبیکو جیسے مضر صحت اجزاء ہوتے ہیں، اور یہ اشتہارات صحت کے خطرات کے بارے میں آگاہ کیے بغیر معروف شخصیات کے ذریعے فروخت بڑھانے کی کوشش ہے۔

جس پر کنزیومر عدالت نے تینوں اداکاروں اور کمپنی کے چیئرمین سے جواب طلب کیا ہے اور انہیں 19 مارچ تک اپنا جواب پیش کرنے کے لیے حکم دیا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اشتہار میں

پڑھیں:

26 نومبر احتجاج کیس، 11 ملزمان پر فرد جرم عائد

فائل فوٹو

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں 11ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔

دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

26 نومبر کے احتجاج کیس: پی ٹی آئی کے 3 کارکن کو 4، 4 ماہ قید کی سزا

پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

پولیس نے عدالت میں 195 ملزمان کی حد تک چالان پیش کر دیا، عدالت نے 184 غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ 

واضح رہے کہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمے میں 195 کارکنان بطور ملزمان شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اشتہار کا معاوضہ: عامر کی مانگ 17 لاکھ، شاہ رخ کی 6 لاکھ، مگر فیصلہ چونکا دینے والا
  • 26 نومبر احتجاج کیس، 11 ملزمان پر فرد جرم عائد
  • راولپنڈی، جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کے 12 اہم مقدمات کی سماعت آج ہو گی
  • اے پی پی میگا کرپشن کیس، 13 ملزمان کی ضمانت خارج، 7 ملزمان احاطہ عدالت سے گرفتار
  • پاکستان مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم شہباز شریف
  • اشتہار
  • 26 نومبر احتجاج کیس، پی ٹی آئی کے 3 ایم این ایز کی ضمانت کی درخواستیں خارج
  • ٹِک ٹاکر سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے صلح ؛ عدالت میں بیان دے دیا
  • حماس کو شکست دینا مشکل ہے، اسرائیلی آرمی چیف کا اعتراف
  • اے جی پی کا یو ٹرن، 3.75؍ ٹریلین کی بےضابطگیوں کی رپورٹ سے دستبردار