لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے عمان میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ محکمہ صنعت و تجارت  کے کمیٹی روم میں ہونے والی ملاقات میں پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت ہوئی۔ صوبائی  وزیر نے عمان کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب  کے صنعتی مراکز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری پر 10 سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ اور ایک مرتبہ ڈیوٹی فری مشینری درآمد کی سہولت موجود ہے۔ انڈسٹریل اسٹیٹس میں پراپرٹی کا کاروبار بند ہونے سے نئے کارخانے تیزی سے لگ رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ  پنجاب کی ہدایت پر قائداعظم  بزنس پارک شیخوپورہ میں گارمنٹ سٹی بن رہا ہے جو سولر انرجی پر ہو گا۔ چین، آذربائجان، آسٹریا، ترکی، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور دیگر ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کیلئے پر عزم ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عمان کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کریں،  ہر ممکن سہولت دیں گے۔عمان کے ساتھ دوطرفہ تجارت بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔عمان کے سرمایہ کاروں کے وفد میں صنعت کار سید زیب حسین،ملک یامین اعوان،رانا سکندر،عمران شیخ اور دیگر شامل تھے جبکہ ڈائریکٹر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر عمران ہاشمی بھی ملاقات میں موجود تھے۔وفد نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے موجود سازگار ماحول کو سراہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید زیب حسین کا کہنا تھا کہ عمان کے سرمایہ کاروں کا بڑا وفد جلد پنجاب کا دورہ کرے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پنجاب میں سرمایہ کاری عمان کے سرمایہ کاروں

پڑھیں:

گوگل کا برطانیہ میں 6.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ 2برسوں کے دوران برطانیہ میں 5 ارب پاؤنڈ (6.8 ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری کرے گا تاکہ مصنوعی ذہانت کی مہم کو تقویت دی جا سکے۔ گوگل کی جانب سے یہ اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ کے دورے سے قبل کیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ سرمایہ کاری سرمایہ جاتی اخراجات، تحقیق و ترقی پر کی جائے گی۔منگل کے روز گوگل نے والتھم کراس، ایسٹ ہرٹ فورڈشائر میں ایک نیا ڈیٹا سینٹر بھی کھولا جس کے لیے گزشتہ برس ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • پولینڈ کی پاکستان میں 100 ملین ڈالر کی تیل و گیس سرمایہ کاری متوقع
  • شرجیل میمن اور ناصر شاہ کی یوٹونگ بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • ڈنمارک کا جنوبی جٹ لینڈ کے ریلوے میں سرمایہ کاری کا اعلان
  • گوگل کا برطانیہ میں 6.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • شرح سود 11فیصد برقراررکھنے پر صنعت کاروں کا مایوسی کا اظہار
  • سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے، گورنر سندھ
  • پاکستان کا صنعتی شعبہ بہتر ہو رہا ہے، آئی ٹی اور سروسز میں ترقی ہو رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں ، جام کمال خان
  • گورنر سندھ کی چینی سرمایہ کاروں کو کراچی میں صنعتیں قائم کرنے کی دعوت
  • پختونخوا میں ایک فرد سالانہ کتنے کلو آٹا کھاتا ہے؟ صوبائی وزیر کا حیران کن بیان
  • صدر مملکت کی شنگھائی الیکٹرک کو پاکستان کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نظام میں سرمایہ کاری کی دعوت