خواتین کے عالمی دن پر پاک بحریہ کا فاطمہ جناح‘ بینظیر بھٹو دیگر پاکستانی خواتین کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
کراچی (نیٹ نیوز) پاک بحریہ نے 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستانی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ دھنک کے نام سے ویڈیو جاری کی گئی جس میں رہنما کے طور پر مادر ملت فاطمہ جناح، آنجہانی ڈاکٹر رتھ فاؤ، بلقیس ایدھی، ارفع کریم اور بینظیر بھٹو کو دکھایا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آصفہ بھٹو کا سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونٹالوجی کے اسپتالوں کا دورہ
تصویر سوشل میڈیا۔خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے جمعرات کو سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونٹالوجی کراچی کے اسپتالوں کا دورہ کیا۔
آصفہ بھٹو زرداری نے ادارہ برائے صحتِ اطفال و نومولود کےدو مرکزی اسپتالوں کادورہ کیا۔ اس موقع پر سندھ کی وزیرِ صحت عذرا فضل پیچوہو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور دیگر بھی موجود تھے۔
اعلامیہ کے مطابق آصفہ بھٹو نے کورنگی نمبر 5 میں چلڈرن اسپتال کا بھی دورہ کیا، آصفہ بھٹو نے اسپتالوں کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، لیبر رومز اور او پی ڈیز کا بھی معائنہ کیا۔
اس موقع پر انکا کہناتھا کہ سندھ حکومت کا صحت کے شعبے پر فوکس قابلِ فخر ہے۔ بچوں اور ماؤں کے لیے بلا تفریق، مفت علاج کی فراہمی ایک فلاحی ریاست کی بنیاد ہے۔
آصفہ بھٹو زرداری نے مریض بچوں کے والدین سے علیحدہ نشست میں بھی ملاقات کی۔