سینیٹر مشتاق کے بھائی کا قتل؛ حافظ نعیم اور علی امین گنڈاپور کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوابی میں سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کے قتل کی مذمت کی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ افسوس ناک واقعہ پر مشتاق احمد خان اور ان کی فیملی کے غم میں برابر شریک ہیں، شکیل احمد کو انتہائی بے دردی سے گھر کے سامنے شہید کیا گیا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت فوری طور پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔
پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اُن سے واقعے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشتاق احمد خان کے بھائی شکیل خان کا بہیمانہ قتل افسوسناک ہے، ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی، انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مشتاق احمد خان کے بھائی
پڑھیں:
سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری ایک بار پھر جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے حقیقی آزادی مارچ سے متعلق 2 مقدمات میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری ایک بار پھر جاری کر دیے ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے کیس کی سماعت کی، جس کا حکمنامہ عدالت نے جاری کر دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ علی امین گنڈا پور متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے مقدمات کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیے اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
واضح رہے کہ بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی، زرتاج گل اور دیگر افراد دونوں مقدمات سے پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔ علی امین گنڈاپور اور دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں۔
علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کے مقدمات درج ہیں۔
یہ بھی پڑھیے پی ٹی آئی اندرونی اختلافات کا شکار، علی امین گنڈاپور کا پارٹی سے قطع تعلق، معاملہ کیا ہے؟
یہ مقدمات اس وقت درج کیے گئے تھے جب پولیس نے مبینہ طور پر علی امین گنڈاپور کی گاڑی سے اسلحہ اور شراب کی بوتلیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
تاہم سابق وزیراعلیٰ ان الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں اور اسے سیاسی انتقام قرار دیتے آئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور