میڈیا کے مطابق نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کو ریاست جموں کشمیر کا درجہ بحال کرنا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کو جموں کشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کرنا ہو گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کو ریاست جموں کشمیر کا درجہ بحال کرنا ہو گا۔ بھارتی حکومت کو وعدہ یاد دلاتے ہوئے فاروق عبداللّٰہ نے کہا کہ حکومتِ ہند کو اپنے اس وعدے کی پابندی کرنا ہو گی جو پارلیمنٹ سے کیا گیا تھا، جب وہ خود اس کے ممبر تھے۔ نیشنل کانفرنس مقبوضہ کشمیر کے سربراہ نے کہا کہ بھارتی میڈیا ڈر گیا ہے، اس لیے اب سچ نہیں بول سکتا، لیکن جب ضرورت پڑتی ہے تو رابطہ کرتے ہیں، بھارتی محکمہ انٹیلی جنس ہر وقت آپ پر نظریں لگائے ہوئے ہے وہ آپ کو بتاتے ہیں کے کیا دکھانا ہے اور کیا نہیں دکھانا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بھارتی حکومت کو کہ بھارتی ہ نے کہا کرنا ہو

پڑھیں:

بلوچستان کی ترقی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا: حافظ نعیم الرحمن

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان بھی آگے بڑھے گا۔ بلوچستان کے عوام اور نوجوان تعلیم اور روز گارمانگتے ہیں تو یہ ان کا بنیادی حق ہے۔ارباب اختیار کے اقدامات نوجوانوں کو مایوس کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جعفر آباد میں بنو قابل پروگرام کے تحت مفت آئی ٹی کورسز کے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن، جعفر آباد سے رکن اسمبلی عبد المجید بادینی، پروفیسر محمد ایوب منصور، صدر الخدمت فاؤنڈیشن جعفرآباد عرفان احمد ابڑو اور دیگر نے بھی انٹری ٹیسٹ کے شرکاء  سے خطاب کیا۔ لوگوں کو روز گار اور تعلیم سے محروم رکھ کر ترقی کے خوابوں کی تعبیر نہیں مل سکتی۔جس ملک کے 32فیصد نوجوان بے روز گار ہوں وہ کیسے ترقی کرے گا۔اسلامی الخدمت کے پلیٹ فارم سے معیاری اور جدید تعلیم مفت دے رہی ہے۔ ہم تعلیم کے فروغ کی تحریک لے کر چل رہے ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی بغیر اختیار اور اقتدار کے قوم کی خدمت کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں،متنازع علاقہ ، پاکستان
  • مجھے اختیارات سے محروم رکھاگیا ہے، عمر عبداللہ کا اعتراف
  • مقبوضہ وادی میں اسلامی لٹریچر نشانہ
  • کشمیر:بے اختیار عوامی حکومت کے ایک سال
  • ریاستی درجہ کی بحالی سے بی جے پی حکومت مُکر رہی ہے، بے اختیاروزیراعلیٰ کی دہائی
  • یشونت سنہا کی قیادت میں کنسرنڈ سیٹیزنز گروپ کا وفد میرواعظ کشمیر ڈاکٹر عمر فاروق سے ملاقی
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، کبھی تھا نہ کبھی ہوگا، پاکستانی مندوب
  • پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، وزارتِ اطلاعات نے “انڈیا ٹوڈے” کا گمراہ کن پروپیگنڈا بےنقاب کر دیا
  • بلوچستان کی ترقی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا: حافظ نعیم الرحمن
  • غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت قابل مذمت ہے، میرواعظ کشمیر