امریکا سمیت 14 ملکوں سے مزید 117 پاکستانی بے دخل
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا، سنگاپور، ملائشیا سمیت 14 ملکوں سے مزید 117 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران امریکا، سنگاپور، قطر اور ملائشیا سمیت 14 مختلف ممالک سے مزید 117 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے بلیک لسٹ، امیگریشن مسائل، منشیات، بھیک مانگنے، کفیل کے بغیر کام، پاسپورٹ گمشدگی، کام سے مفرور، معاہدے کی خلاف ورزی، آئی بی ایم ایس میں نام سمیت مختلف الزامات پر 54 کو ڈی پورٹ کیا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکا سے ایمرجنسی دستاویزات پر ایک، بنگلہ دیش بلیک لسٹ ایک، سنگاپور امیگریشن سے ایک، بحرین سے ویزا منسوخ کرکے ایک، تھائی لینڈ امیگریشن سے ورک پرمٹ کے بغیر کام پر 2 جبکہ ملائشیا امیگریشن سے 3 پاکستانیوں کو ممنوعہ مسافر قرار دے کر واپس کردیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق امارات میں جیل سے نکالے، مفرور، چوری، غیر قانونی داخلے اور کام کرنے سمیت مختلف الزامات پر 29 کو ڈی پورٹ کیا گیا جبکہ عراق سے ڈی رپورٹ 1 کو مفرور ہونے پر لاڑکانہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
عمان میں آجر کی شکایت اور غیر قانونی کام طور پر کام کرنے پر 4، قطر میں امیگریشن پر انٹری سے انکار، معاہدے کی خلاف ورزی، اور تمباکو فروخت کرنے پر 6 جبکہ مراکش میں غیرقانونی قیام پر 4 پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق موریطانیہ میں انسانی سمگلنگ کیلئے پہنچے 2 پاکستانیوں کو بھی بے دخل کیا گیا۔
چیمپئنزٹرافی فائنل،بھارتی بولر محمد شامی اپنی گیند پر کیچ پکڑنے کی کوشش میں زخمی ہو گئے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستانیوں کو کے مطابق
پڑھیں:
سیکیوٹی فورسز کا مستونگ میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، میجر سمیت دو جوان شیہد
فائل فوٹو۔سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر سمیت 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
آپریشن کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر زید سلیم اور سپاہی نظم حسین نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر زید سلیم اپنی ٹیم کی فرنٹ سے قیادت کر رہے تھے،31 سال کے میجر زید سلیم کا تعلق خوشاب اور 22 سال کے سپاہی نظم حسین کا جہلم سے تعلق تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کےخاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کےخاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے ان بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔