کراچی؛ فروری میں ہونے والی ڈکیتیوں اور بھتہ خوری کی وارداتوں کی تفصیلات جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
کراچی:
سی پی ایل سی نے کراچی میں فروری میں ہونے والی چوری، ڈکیتی اور بھتہ خروی کی وارداتوں کی تفصیلات جاری کردیں۔
سی پی ایل سی کےمطابق سال کے دوسرے مہینے میں بھی چوری، ڈکیتی اور بھتہ خوری کی وارداتیں مسلسل رپورٹ ہوتی رہیں جو پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
سی پی ایل سی کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ فروری میں شہریوں کو ساڑھے تین ہزار سے زائد موٹر سائیکلیوں سے محروم کیا گیا۔
اسی طرح فروری میں شہریوں کو 3773 موٹر سائیکلوں سے ہاتھ دھونا پڑا، اسی مہینے شہری 195 کاروں سے محروم ہوئے۔
سی پی ایل سی نے بتایا کہ فروری کے دوران شہریوں سے 1402 موبائل فون چھینے گئے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ شہر میں اغوا برائے تاوان کی ایک اور بھتے کے چار واقعات رپورٹ ہوئے اور رواں سال اب تک 19 افراد ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کردیے گئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سی پی ایل سی
پڑھیں:
کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
شہر قائد کے علاقے صفورا چورنگی سندھ گرین ہوٹل واٹر ہائیڈرنٹ کے قریب واقع ٹائر پنکچر اورگیس ویلڈنگ کی مشترکہ دکان میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور5 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ تھانے کے علاقے صفورا چورنگی سندھ گرین ہوٹل واٹرہائیڈرنٹ کے قریب واقع ٹائر پنکچر اورگیس ویلڈنگ کی مشترکہ دکان میں دھماکےمیں 6 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پرجناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال منتقلی کے بعد جھلس کر زخمی ہونے والا ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا، جس کی شناخت 35 سالہ وقاص کے نام سے ہوئی۔
حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد میں 10 سالہ سکندر، 40 سالہ اویس اور 30 سالہ عبدالحنان اورعابد شامل ہیں جبکہ ایک زخمی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
ایس ایچ او ملیر کینٹ آغا عبدالرشید کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والا وقاص پنکچرکی دکان کا مالک تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنکچر کی دکان سے متصل گاڑیوں کے سینسر گیس ویلڈنگ کے ذریعے مرمت کاکام بھی ہوتا تھا جہاں ایک چھوٹا سلنڈر موجود تھا جوروز داردھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپراسپتال منتقل کردیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دکان مکمل طور پرتباہ ہوگئی۔