کراچی، مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 10 ڈاکو گرفتار، اسلحہ اور نقدی برآمد
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں سرسید، سکھن، کورنگی، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے دوران 5 زخمیوں سمیت 10 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
ان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، سرسید پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹر 7 کے قریب محمد شاہ قبرستان کے پاس مبینہ مقابلے کے بعد تین ڈاکوؤں کو گرفتار کیا۔ زخمی ملزم کی شناخت 26 سالہ عدنان سعید کے نام سے کی گئی۔
جبکہ دیگر دو ملزمان لال بخش اور محمد نذر ہیں۔ گرفتار ملزمان سے دو پستول، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
سکھن پولیس نے بھی لانڈھی بھینس کالونی میں مبینہ مقابلے کے دوران 27 سالہ امیراللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ اس سے ایک پستول، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی۔
کورنگی پولیس نے کورنگی نمبر ڈھائی میں ایک اور مبینہ مقابلے کے دوران 23 سالہ نبیل اور 22 سالہ کاشف کو گرفتار کیا۔ ان سے ایک پستول، دو موبائل فونز، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
شارع نورجہاں پولیس نے نارتھ ناظم آباد میں تین ڈاکوؤں کو گرفتار کیا، جن میں سے ایک زخمی حالت میں تھا۔ ان سے دو پستول، موبائل فونز، نقد رقم اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے بھی صباء سینما کے قریب ایک ڈاکو نادر شاہ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، جس سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: برآمد کی گئی موبائل فونز نقد رقم اور گرفتار کیا کو گرفتار پولیس نے
پڑھیں:
غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے ایک کارروائی میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔
ملزم مجتبیٰ حیدر کو چھاپہ مار کارروائی میں شاہراہ پاکستان کراچی سے گرفتار کیا گیا۔کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی اور موبائل فون برآمد ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ ختم، نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی فعال
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم سے 14 ہزار امریکی ڈالر اور 2 عدد موبائل فون برآمد ہوئے۔ ملزم کے موبائل فونز سے غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ملزم نے تفتیش کے دوران غیر قانونی غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔
مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی منتقل کرنے کے بعد ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف آئی اے اینٹی کرپشن کراچی سرکل کرنسی ایکسچینج