نارووال: نماز تراویح کے دوران فائرنگ سے 3 افراد قتل
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
نارووال(نیوز ڈیسک)پنجاب کے ضلع نارووال میں نماز تراویح کے دوران فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق قتل کی واردات گزشتہ روز ہوئی جس میں نماز تراویح کے دوران فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ کینیڈا میں مقیم مقتول کے بھائی زمان نے شوٹرز کے ذریعے فائرنگ کروائی، فائرنگ کرنے والا شوٹر وزیرستان کا رہائشی ہے۔3افراد کے قتل پر ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ مقتول عمران اور اس کے بھائی زمان میں ویگن اڈے کی ملکیت کا تنازع ہے جب کہ مقتول عمران کےخلاف8 اور زمان کے خلاف 9 مقدمات درج ہیں۔
پولیس کے مطابق متنازع ویگن اڈہ سیل ہے اور فریقین کے خلاف انسدادی کارروائی بھی کی گئی تھی جب کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے 3 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور انہیں جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی: پانچ روز کے دوران آتشزدگی کے متعدد واقعات، اربوں کا نقصان اور دو افراد جان سے گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: شہرِ قائد گزشتہ پانچ روز سے آتشزدگی کے مسلسل واقعات کی لپیٹ میں ہے، جن میں اربوں روپے کا مالی نقصان اور دو قیمتی جانوں کا ضیاع رپورٹ ہوا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے 12 مختلف مقامات پر آگ لگنے کے واقعات پیش آئے، جن میں جامعہ کراچی کے قریب جھاڑیوں میں لگی آگ کے نتیجے میں 50 سالہ محمد رفیق ولد محمد شریف انصاری جھلس کر جاں بحق ہوگئے، جب کہ گلشنِ اقبال شانتی نگر میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے 55 سالہ معذور شخص ایوب زندگی کی بازی ہار گیا۔
رپورٹ کے مطابق کلفٹن ریلوے اسپتال کے قریب، ایم اے جناح روڈ کے دلپسند سویٹس کے بیسمنٹ اور نارتھ ناظم آباد کے بلاک ای کے فلیٹ میں بھی آگ لگنے کے واقعات پیش آئے، تاہم فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی سے بڑے حادثات سے بچاؤ ممکن ہوا۔
اسی طرح حب چوکی روڈ پر فیکٹری میں لگی خوفناک آگ کو ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی سے بجھا دیا، جب کہ سائٹ ایریا شنگریلا انڈسٹری، یوٹوپیا انڈسٹری، نادرن بائی پاس پر پلاسٹک کے گودام اور کیماڑی فشری مارکیٹ کے قریب کشتیوں میں لگنے والی آگ کو بھی بروقت قابو میں لے لیا گیا۔
سب سے شدید آتشزدگی کا واقعہ بلدیہ مواچھ گوٹھ میں پیش آیا، جہاں ایک گودام میں لگنے والی آگ نے تیسرے درجے کی شدت اختیار کرلی۔
ریسکیو حکام کے مطابق 13 سے زائد فائر ٹینڈرز کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد بھی آگ بجھانے میں مصروف رہے، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔