پشاور: 2021 ء سے آج تک بھتہ خوری کے422 کیسز درج، 433 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ2021 ء سے آج تک بھتہ خوری کے 422 مقدمات کا اندراج ہوا ہے، جبکہ بھتہ خوری میں ملوث 433 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پشاورکا ئو نٹر ٹیررازم ڈیپا رٹمنٹ اور پشاور پولیس...
ادارۂ انسدادِ دہشت گردی کے مطابق پشاور میں رواں سال بھتہ خوری کے 47 کیسز رپورٹ، 10 ملزمان گرفتار کیے گئے جن میں 9 بھتہ خوروں کو سزائیں سنائی گئیں۔
پشاور میں 2021ء میں 44، 2022ء میں 73، 2023ء اور 2024ء میں بھتہ خوری کے 129، 129 کیسز درج ہوئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بھتہ خوری کے
پڑھیں:
ٹرین کے ذریعے پاکستانی جعلی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
لاہور:ریلویز پولیس پشاور ڈویژن نے بذریعہ ٹرین پاکستانی جعلی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
پولیس نے ریلوے اسٹیشن پشاور کینٹ پر 3 مختلف کارروائیوں میں ریلوے مسافروں کے قبضے سے 4 لاکھ روپے کی پاکستانی جعلی کرنسی برآمد کرلی۔
لاہور کے رہائشی ملزمان شیخ محمد مصطفیٰ، سجاد انجم اور بلال محمود کو گرفتار کرکے تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔