City 42:
2025-11-03@11:09:18 GMT

سابق سکواش کھلاڑی آفتاب جاوید انتقال کر گئے

اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT

ویب ڈیسک : سکواش  کے معروف سابق عالمی کھلاڑی آفتاب جاوید انتقال کر گئے،88 سالہ آفتاب جاوید انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں قیام پذیر تھے۔

 60 کی دہائی میں پاکستان کے بہترین اسکواش کھلاڑیوں میں شمار کیے جانے والے آفتاب جاوید نے 3مرتبہ برٹش امیچر  سکواش چیمپین شپ جیتی اور تین مرتبہ برٹش اوپن اسکواش چیمپین شپ کا فائنل کھیلا،آفتاب جاوید نے 1963 میں پہلی بار برٹش امیچر اسکواش چیمپین شپ اپنے نام کی تھی۔ اگلے دو برس مسلسل ٹائٹل جیت کر انہوں نے فتوحات کی ہیٹ ٹرک کی۔

رمضان المبارک : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر

 1937 میں پیدا ہونے والے آفتاب جاوید نے 1966 میں برٹش اوپن اسکواش چیمپین شپ کے فائنل میں مصر کے ابو طالب سے مقابلہ کیا تھا،انہوں نے اگلے 2برس بھی برٹش  اوپن سکواش چیمپین شپ کے فائنل  میں جگہ بنائی جہاں ان کا مقابلہ برطانیہ کے جونا برنگٹن سے ہوا۔ آفتاب جاوید اسکواش کے عظیم کھلاڑی قمر زمان کے چچا تھے۔

 آفتاب جاوید نے 1973 میں اپنے اخری انٹرنیشنل ایونٹ اسکاٹش اسکواش چیمپین شپ کے فائنل میں قمر زمان سے مقابلہ کیا تھا،آفتاب جاوید نے پسماندگان میں ایک صاحبزادے اور 2صاحبزادیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔

نئی مانیٹری پالیسی  میں بھی  شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

 دریں اثنا ،سکواش لیجنڈ جہانگیر خان، قمر زمان، مقصود احمد اور گوگی علاؤ الدین سمیت دیگر نے آفتاب جاوید کی رحلت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اسکواش چیمپین شپ سکواش چیمپین شپ آفتاب جاوید نے

پڑھیں:

سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے

سٹی42:سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے۔

سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ نمازِ جنازہ آج نمازِ عصر کے بعد ڈیفنس فیز ون، اللہ ہو چوک مسجد میں ادا کی جائے گی۔

 اہلِ خانہ نے دوست احباب اور عزیز و اقارب سے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔
 
 

فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست

متعلقہ مضامین

  • شکارپور:سابق وزیردفاع آفتاب شعبان میرانی کراچی میں انتقال کرگئے
  • چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپئن شپ کامیابی سے اختتام کو پہنچی
  • چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر
  • سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کا انتقال: زرداری،  شہباز‘مراد شاہ کا افسوس
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ اور انڈیا کا فائنل میں مقابلہ تاریخ ساز کیوں قرار دیا جارہا ہے؟
  • سابق وزیراعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے،صدر مملکت کا اظہار تعزیت
  • سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کراچی میں انتقال کرگئے
  • سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
  • سابق وزیر دفاع اور پیپلز پارٹی کے رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کر گئے
  • سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے