شہباز شریف کی بلاول بھٹو کو پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
وزیرِاعظم ہاؤس میں وزیراعظم سے ملاقات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کی سربراہی میں پی پی پی وفد نے وزیراعظم کے سامنے متنازعہ کینالوں سے متعلق اعتراضات رکھ دیئے۔ پی پی پی وفد نے وزیراعظم کو خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں امن و امان کی ناقص صورت حال پر اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد کے اعزاز میں افطار اور عشائیہ دیا گیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِاعظم ہاؤس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے چاروں صوبوں میں عوامی امنگوں پر پورا اترنے اور وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون سے عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کیلئے فعال اور متحرک کردار ادا کرنے پر پیپلز پارٹی کی قیادت کو سراہا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملک کا مستقبل بہتر کرنے کے لیے وفاق، صوبوں اور تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی وفد نے وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے متنازعہ کینالوں سے متعلق اعتراضات رکھ دیئے۔ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی وفد نے وزیراعظم شہباز شریف کو خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں امن و امان کی ناقص صورت حال پر اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی اب تک دادرسی نہ ہونے کا بھی شکوہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے متنازعہ کینالوں، ضلع کرم میں قیام امن اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین سے متعلق پی پی پی کے تحفظات کے حل کی یقین دہانی کرا دی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پی پی پی وفد نے وزیراعظم پاکستان پیپلزپارٹی کے وزیراعظم شہباز شریف بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پیپلز پارٹی پارٹی کے
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ
چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ان کی ملاقات یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زھیمِن سے ہوئی، جس میں بین الاقوامی تعلقات عامہ سمیت اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعدازاں بلاول بھٹو زرداری نے فودان یونیورسٹی کے طلبہ سے ملاقات کی اور ’’پاک چین دوستی کا ماضی، حال اور مستقبل‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس سے قبل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے اسسٹنٹ ڈین پروفیسر سَن ڈے گانگ نے ابتدائی کلمات ادا کیے۔
تقریب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے طلبہ کے عالمی تعلقات عامہ سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیے اور پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Post Views: 5