کالعدم ٹی ٹی پی دہشت گرد تنظیموں کیلئے چھتری کا کام کر رہی ہے: منیر اکرم
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
کالعدم ٹی ٹی پی دہشت گرد تنظیموں کیلئے چھتری کا کام کر رہی ہے: منیر اکرم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز
نیویارک (آئی پی ایس) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی دہشت گرد تنظیموں کیلئے چھتری کا کام کر رہی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا تھا کہ کہ افغان عبوری حکومت خطے اور عالمی امن کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے، ٹی ٹی پی افغانستان میں سرگرم سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم ہے۔
انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سرحدی محفوظ پناہ گاہوں سے پاکستان پر حملے کرتی ہے، ان حملوں میں پاکستانی فوجی، شہری اور ریاستی ادارے نشانہ بنے، کالعدم ٹی ٹی پی کے حملوں کے نتیجے میں سیکڑوں جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ القاعدہ، ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ جیسی تنظیمیں خطے کو نقصان پہنچا رہی ہیں، ہمارے پاس شواہد ہیں کہ کابل حکام ان حملوں کی سرپرستی کر رہے ہیں، پاکستان دہشت گرد خطرات کو ختم کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
منیر اکرم نے کہا کہ افغانستان میں موجود 20 سے زائد دہشت گرد تنظیمیں خطے اور دنیا کیلئے خطرہ ہیں، دہشت گرد تنظیمیں سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، پاکستان اقوام متحدہ میں مناسب لائحہ عمل تشکیل دینے کیلئے مشاورت کا آغاز کرے گا، اس میں دوحہ عمل کے تحت انسدادِ دہشت گردی پر ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کو پاک افغان سرحد سے داعش دہشت گرد محمد شریف اللہ کی گرفتاری سے بھی آگاہ کیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کالعدم ٹی ٹی پی منیر اکرم رہی ہے کر رہی
پڑھیں:
دہشتگردی کیخلاف تعاون کووسعت دیناناگزیرہے،فیلڈمارشل عاصم منیر،چینی وزیرخارجہ سے اہم ملاقات
دہشتگردی کیخلاف تعاون کووسعت دیناناگزیرہے۔فیلڈمارشل سیدعاصم منیرنے یہ بات چینی وزیرخارجہ وانگ یی سے ملاقات کے دوران کہی۔فیلڈمارشل سیدعاصم منیر اس وقت دورہ چین پر ہیں۔ چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیجنگ پہنچنے پران کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔ملاقات میں چین نے ہرقسم کی دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی کوششوں کیلیے مضبوط حمایت کا اعادہ کیا۔چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے امید ظاہرکی کہ پاک فوج پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنائے گی۔فیلڈمارشل سیدعاصم منیر نے کہاکہ پاکستان کے چین کے ساتھ دوستانہ تعاون کومزیدمضبوط بناناچاہتےہیں۔ان کاکہناتھاکہ پاکستانی معاشرے کوچین کی وسیع حمایت حاصل ہے۔انہوں نے کہاکہ چینی شہریوں، کاروباری اداروں اورمنصوبوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتے رہیں گے۔