آئی ایم ایف نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی تجویز مان لی
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی تجویز مان لی۔
یاد رہے کہ 7 ارب ڈالر کے ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر سے زائد کی دوسری قسط کے حصول کیلئے آئی ایم ایف وفد کیساتھ معاشی ٹیم کے اہم مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔
آئی ایم ایف وفد کیساتھ انتہائی اہم مذاکرات میں وزارت توانائی حکام کیساتھ ٹیرف ری بیسنگ پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق بجلی نرخوں میں کمی پر آئی ایم ایف نے گرین سگنل دیتے ہوئے نیپرا اور وزارت توانائی کو مشاورت کیساتھ فیصلہ کرنے کا اختیار دیا ہے، نیپرا اور وزارت توانائی حکام نے اپریل یا مئی سے بنیادی نرخوں میں زیادہ سے زیادہ 2 روپے تک فی یونٹ کمی کرنے کی تجویز کا پلان آئی ایم ایف کیساتھ شیئر کیا۔
سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایریل یا مئی سے بجلی کے فی یونٹ میں ایک سے 2 روپے تک کمی کی جا سکتی ہے، اس کا حتمی فیصلہ آئندہ ماہ ہو سکے گا۔
حکام کی جانب سے ڈسکوز کی نجکاری کا پلان بھی آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کیا گیا، وفد نے جنوری تک 2 ڈسکوز کی نجکاری نہ ہونے اور ناقص کارکردگی پر سخت تشویش کا اظہار کیا، ذرائع کے مطابق وفد کا کہنا ہے کہ ڈسکوز کی کارکردگی بہتر کئے بغیر پاور سیکٹر میں مکمل بہتری نہیں لائی جا سکتی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے نیپرا ایکٹ میں ترمیم کی تجویز کی بھی مخالفت کی گئی، وزارت توانائی کی جانب سے نیپرا ایکٹ میں ترمیم کی بھی وفد نے مخالفت کی، وزارت توانائی نے نیپرا ایکٹ میں ترمیم پیش کی تھی۔
یوکرین کے صدر نے امریکی صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
آئی ایم ایف وفد کیساتھ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے پر اہم مذاکرات آج ہوں گے، وفد کیساتھ ایف بی آر ریونیو، ایگریکلچر انکم ٹیکس، پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکس اور ساورن ویلتھ فنڈ پر مذاکرات ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق گورننس پر مذاکرات کیلئے عید کے بعد آئی ایم ایف کا ایک اور وفد پاکستان آ سکتا ہے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ذرائع کے مطابق وزارت توانائی ا ئی ایم ایف آئی ایم ایف وفد کیساتھ
پڑھیں:
جنت مرزا کو کس بھارتی ہیرو کیساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی؟ ٹک ٹاک اسٹار نے بتا دیا
مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا نے ایک ایسا انکشاف کرکے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا جس کی حقیقت جاننے کے لیے سب بے تاب ہیں۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جنت مرزا نے انکشاف کیا کہ انھیں بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے کامیاب ترین ہیرو کارتک آریان کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار کی آفر ہوئی تھی۔
جنت مزرا نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کارتک آریان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی اس پیشکش کو انھوں نے ٹھکرا دیا تھا۔
ٹک ٹاک اسٹار نے کارتک آیان کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے والدین نے بھارت جاکر کام کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔
جنت مرزا نے مزید بتایا کہ صرف والدین کی اجازت کی بات نہ تھی، میرا دل بھی بھارت جاکر کام کرنے کو تیار نہیں تھا۔
ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ فلموں کے بجائے سوشل میڈیا کو پہلی ترجیح پر رکھتی ہے۔ مجھے ٹک ٹاک ہی بہتر لگتا ہے۔
جنت مرزا نے کہا کہ ویسے بھی آج کل کے نوجوان سنیما جانے کے بجائے اپنے گھروں میں بیٹھ کر موبائل فون اسکرول کرنا پسند کرتے ہیں۔ ایسے میں فلمیں کرنا فائدہ مند نہیں لگتا۔
یاد رہے کہ جنت مرزا کا شمار پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سوشل میڈیا اسٹارز میں ہوتا ہے، جنہوں نے فلم "تیرے باجرے دی راکھی" سے فلمی دنیا میں قدم رکھا، مگر زیادہ کامیابی نہ ملنے کے بعد دوبارہ سوشل میڈیا کی دنیا میں سرگرم ہیں۔